سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 101 of 418

سیلابِ رحمت — Page 101

حقیقت میں بقا تو وجہ ربّ لم یزل کو ہے ہے كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَان سچا، وہ نہیں ہوگی چلیں گے کام سب لجنہ کے پہلے سے بھی کچھ بہتر بنیاد میں جس کا لہو تھا وہ نہیں ہوگی ابھی تکمیل کی راہوں میں تھے کتنے ہی منصوبے خدا خود کھول دے گا کوئی رستہ وہ نہیں ہوگی ہماری طرح کم ہوگا کوئی یک جان و دو قالب بھری دنیا میں رہنا ہوگا تنہا وہ نہیں ہوگی سیرت و سوانح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بطرز سوال جواب ایک بے حد بابرکت کتاب محترمہ امتہ الرشید جمیل صاحبہ نے بڑی محنت اور لگن سے مرتب کی جماعت کی تاریخ میں پہلی دفعہ مکمل سیرت بطر ز سوال جواب پیش کی گئی۔ایک دن ان کا ایک بک سٹال سے فون آیا۔آواز میں بے حد خوشی تھی کہ انہیں وہ کتاب مل گئی ہے جس کی چند سوالوں کے جوابات کے لئے ضرورت تھی۔مجھے بھی بہت خوشی ہوئی کہ مولا کریم نے کیسی کیسی محنتی پاکباز خواتین کا ساتھ عنایت فرمایا ہے۔ان کی محنت کا ایک انعام حضور انور کا مکتوب ہے۔آپ نے تحریر فرمایا: 25-02-92 " آپ کا پُر خلوص خط ملا۔بہت خوشی ہے۔آپ اور آپ کی ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے۔دل کی گہرائی سے آپ سب کے لئے دعا نکلتی 101