سیلابِ رحمت — Page 100
سیلاب رحمت سب پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور صبر جمیل کا لامتناہی اجر بھی۔آپ نے تصور کی پریاں روشنائی کے شیشے میں اُتاردی ہیں۔کاش حوری بھی آپ کا یہ خط پڑھ سکتی ہر فقرے کے جھونکے سے اُس کی روح اہتنر از کرتی۔پتہ ہے میں نے کیا دعا کی ہے؟ اگر روحوں کو دلوں میں جھانکنے کی توفیق مل سکتی ہے تو اللہ اس کی روح کو یہ توفیق بخشے کہ اپنے سب پیاروں کے دلوں میں جھانکا کرے۔3-9-93 والسلام مرزا طاہر احمد خاکسار نے اُس کے چاہنے والوں کی مدد سے اُس کی یاد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مصباح کا ایک خاص نمبر تیار کیا۔اس خاص نمبر کے متعلق جو تاثرات ملے وہ حضور پر نور کی دعا کے عین مطابق تھے یعنی پڑھنے والوں کا دل پگھل پگھل کر آستانہ الوہیت پر دعا بن بن کر بہنے لگا۔بشری ! ہم تمہیں نہیں بھولے۔تمہارے سلسلوں کو حتی الوسع محنت سے جاری رکھا۔اللہ پاک ہم سب کی دعائیں تمہارے حق میں قبول فرمائے۔آمین۔وہ واپس آ نہیں سکتی مگر یہ مان لوں کیسے کہ جب ہوگا کہیں سیرت کا جلسہ وہ نہیں ہوگی ستاروں کی طرح چمکے گی وہ تاریخ عالم میں رہے گا خوبیوں کا اُس کی چر چا وہ نہیں ہوگی 100