سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 81 of 418

سیلابِ رحمت — Page 81

ذوق، احساس لطیف، تنظیمی کام کی قابلیت و اہلیت کا پتہ چلتا ہے اور تعاونوا على البر والتقوی کی روح اجاگر ہوتی ہے۔اللھم زد وبارك مکرم محبوب عالم خالد صاحب ناظر بیت المال ربوہ نے بھی حوصلہ افزائی فرمائی: المحراب بہت عمدہ ہے بہت محنت سے تیار کیا گیا ہے۔بڑی جد توں کا حامل ہے۔اس وقت تک جتنے سووینئر شائع ہوئے ہیں خاکسار کے نزدیک ان سب سے بڑھ کر ہے۔اللہ مبارک کرے اور آئندہ اس سے کہیں بڑھ کے خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔“ لاہور سے مکرم سید محمد سعید احمد صاحب نے بہت انوکھی دعادی: 66 ا چھوتے عنوانات، تصویروں کے انتخاب میں عرق ریزی، مضامین کی جامعیت اور اختصار کا حسین مرقع ، آرٹ کے نادر نمونے ، لجنہ اور جماعت احمدیہ کی تاریخ کے ہر سنگ میل اور اہم واقعات کی انوکھے انداز میں پیش کش کارکنات اور عہدے داران کا شکر گزاری کے ساتھ ذکر نظم و نثر کا خوب صورت توازن انگریزی اور اردو زبانوں میں حصہ رسدی پیش کش ، غرض ایک سے بڑھ کر ایک حسین پہلو ہے۔خدا کرے کہ احمدیت کی دوسری صدی کے اختتام پر لجنہ اماءاللہ جو مجله جشن تشکر دوصد سالہ پر شائع کریں وہ اس مجلہ پر محنت کرنے والوں کا حق محنت ادا کریں۔یہ مجلہ جماعت احمدیہ کی تاریخ میں دائی حیثیت کا حامل ہے۔“ 81