سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 7 of 418

سیلابِ رحمت — Page 7

تمہاری پھوپھی امتہ الباری ناصر کو جو کبھی ایک آدھ خط لکھ دیتا ہوں تو اس لئے نہیں کہ وہ مطالبے کرتی ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ یہ خط اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے کماتی ہیں۔ایک لمبے عرصے سے جس دھن اور لگن اور ثابت قدمی سے وہ لجنہ کراچی میں قابل تحسین خدمات سرانجام دے رہی ہیں وہ اپنی جگہ اور اس پر مستزاد ان کے منجھے ہوئے کلام کی انفرادیت اور جذب واثر جو خود ہی مجھ سے تقاضا کرتے ہیں کہ کبھی کبھی اُن کی حوصلہ افزائی کروں جو اُن کی سکینت کا موجب بنے۔آپ بھی ویسی ہی باتیں اپنے اندر پیدا کریں جو مجھے مجبور کر دیا کریں کہ کبھی کبھی فرصت نہ ہوتے ہوئے بھی دو حرف اپنے ہاتھ سے ڈالنے پر مجبور ہو جایا کروں۔اللہ آپ کو ایسا ہی بنائے اور آپ کی صفاتِ حسنہ کو جلا بخشے اور 66 نور باطن کو روشن تر کر دے۔“ 7