سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 53 of 418

سیلابِ رحمت — Page 53

وو سیلاب رحمت سب لجنہ کراچی کو میرا محبت بھرا سلام پہنچا دیں۔دنیا بھر کی لجنات میں جو چند لجنات صفِ اوّل کی ہیں اُن میں لجنہ کراچی نمایاں ہے۔ٹیم ورک اور نیک کاموں میں استقلال اور نظم وضبط اس لجنہ کی خاص خوبیاں ہیں جو مجھے بطور خاص پسند ہیں۔خدا وہ وقت جلد لائے کہ حسب سابق میں آپ کے مشوروں اور مجالس سوال جواب میں شریک ہوں۔جماعت کراچی میں چند دن گزارنے کا موقع ملتا تھا۔شدید مصروفیت کے باوجود بڑے ہی طمانیت بخش دن ہوتے تھے۔اب جب مصروفیت چند لمحوں کے لئے یادوں کی محفل جمانے کی فرصت دیتی ہے تو بالخصوص ربوہ ، اسلام آباد/ پنڈی اور کراچی کی جماعتوں کی یاد مجھے جذباتی کر دیتی ہے۔پھر آپ سب کے لئے میری دعاؤں میں کچھ ایسا ہی رنگ آجاتا ہے جیسے بچوں کے لئے ماؤں کی دعائیں ہوں۔پھر بعض اوقات جذبات الفاظ میں ڈھلنے کی مقدرت بھی نہیں رکھتے اور بذاتِ خود دعا بن جاتے ہیں۔اللہ مجھے ہمیشہ آپ کی طرف سے خوشیاں دکھائے۔اللہ کی نظر کے سامنے پھولیں پھلیں اور پروان چڑھیں۔حاسد کے حسد سے محفوظ رہیں جب وہ حسد کریں۔اللہ دین و دنیا کی حسنات کی بارشیں آپ پر برساتا رہے۔آپ کی اچھی اچھی خبریں مجھے ملتی رہیں۔میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔میرا دل بڑھے۔میرا سارا وجود شکر میں ڈھل جائے۔خدا ( مكتوب 88-04-14 ) حافظ 53