سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 339 of 418

سیلابِ رحمت — Page 339

اُمید ہے آپ اور شافی اور دوسری سہیلیاں خیریت سے واپس پہنچ گئے ہوں گے۔آپ عطر کا تحفہ جو چھوڑ گئی تھیں اس کے ساتھ ایک چٹ پر عطر سے کہیں زیادہ معطر شعر لکھے ہوئے تھے۔آپ کو تو عزیزہ امتہ الباری کی مدد کے بغیر شعر ٹھیک سے پڑھنے بھی نہیں آتے ، آپ نے کیسے ایسے اچھے، سادہ مگر بہت پر اثر شعر کہہ لئے۔جذبات تو صاف پہچانے جاتے ہیں کہ آپ کے ہیں۔شعر ضر ور امتہ الباری سے آرڈر پر بنوائے ہوں گے۔بنانے اور بنوانے والے دونوں شکریہ کے لائق ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ نے اتنی پیاری محبت کرنے والی ہر آواز پر لبیک کہنے والی جماعت کا مجھے خادم بنایا ہے شکر ادا کرتے کرتے مر بھی جاؤں تو شکر کا حق ادا نہ ہو۔سب دین کی خدمت کرنے والی ساتھنوں کو محبت بھرا سلام اور بچوں کو پیار اور اپنے اپنے میاؤں کو بھی بہت بہت محبت بھرے سلام “ (14-9-90) پیارے آقا نے ایک ہی خط میں ہم دونوں کی خوشی کے سامان کر دئے۔مسز ناصر کے نام مکتوب میں تحریر فرمایا: آپ کا خط ملا ، فصاحت و بلاغت اور خیالات کی جو پاکیزگی اور اُڑان اس میں دکھائی دی اس سے پہلے تو میں سمجھا تھا کہ یہ باری کا خط ہو گا لیکن جب دیکھا تو آپ کا خط نکلا ماشاء اللہ۔چشم بد دور باری جتنا اچھا 66 شعر کہ سکتی ہیں آپ اُن سے کم نثر نہیں لکھتیں۔“ (23-3-94) 335