سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 261 of 418

سیلابِ رحمت — Page 261

کے بتائیں کہ اس کا درست تلفظ کیا ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔دوسرے الزامات آنے کا محاورہ میں نے پہلی دفعہ سنا ہے الزام لگنا ہونا چاہیے سوائے اس کے کہ الزامات لئے ہوئے پیغامات آئیں۔میں یہ مثالیں ہرگز کسی اعتراض کی نیت سے نہیں بلکہ سمجھانے کے لئے لکھ رہا ہوں کہ یہ کلام کی مجبوریاں ہوتی ہیں بعض جگہ مضامین کو زبان پر فوقیت دینی پڑتی ہے اور ضرور کوئی نہ کوئی رخنہ رہ جاتا ہے۔باقی آپ کو خدا نے اظہار بیان پر خوب مقدرت بخشی ہے اور آپ کو بات کہے بغیر کہہ جانے کا سلیقہ آتا ہے۔انھم زد و بارک۔تھ 66 اس مضمون کی تیاری میں یاد ماضی کے ایسے ایسے باب کھلے ہیں جن کا ذکر کرنے سے بھی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔مئی 1993 میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ ( رحمہا اللہ تعالی ) ہماری پیاری چھوٹی آپا نے کراچی میں گھٹنے کا آپریشن کروایا تھا۔آپ کے وجود کی برکت سے کراچی میں رونق ہو رہی تھی۔آپ کی صحت کے لئے ہم سب دعا گو تھے لمحے لمحے کی خبر رکھ رہے تھے۔آپ صحت یاب ہو کر گھر آئیں تو لجنہ نے آپ کی قیام گاہ پر حاضر ہو کر شگفتہ سا پروگرام رکھا جس میں خاکسار نے قطعات پیش کئے۔ایک قطعہ تھا: یہاں سب چاہنے والے مبارک باد دیتے ہیں بھلا لگتا ہے ہم کو آپ کا آرام سے اُٹھنا خدا کا شکر ہے اُس نے ہماری ہر دعا سُن لی مبارک صد مبارک آپ کو دو لاکھ کا گھٹنا 259