سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 133 of 418

سیلابِ رحمت — Page 133

سیلاب رحمت شہر کو دارالحکومت بنایا۔حضرت عیسی کے وقت یہاں رومیوں کی حکومت تھی۔حضرت عمر نے یہاں مسجد تعمیر کرائی۔یہ مختصر کتاب یروشلم کی تاریخ، اس کے مقام اور موجودہ صورتِ حال کے بارہ میں ٹھوس معلومات فراہم کر رہی ہے۔“ (الفضل ربوہ 26 دسمبر 2003ء) ہم شعبہ اشاعت کے خدمت گزاروں کے لئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دعاؤں سے معطر خطوط سب سے بڑا انعام ہیں۔مکتوب ملاحظہ ہو: آپ کی طرف سے بھجوائی گئی دونئی مطبوعات ملیں۔ماشاء اللہ دونوں بڑی محنت سے تیار کی گئی ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ انہیں جماعت کے لئے مفید اور بابرکت بنائے۔اللہ آپ کے ساتھ کام کرنے والی تمام مہرات کا بھی نگہبان ہو اور انہیں اپنے فضلوں کا وارث بنائے۔خدا تعالیٰ آپ کو دین و دنیا کی بہترین برکات وحسنات کا وارث بنائے اور ہر آن آپ کی نصرت فرماتا چلا جائے۔اللہ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنے فضل ورحم سے نوازتار ہے۔آمین۔اللہ کرے کراچی جماعت کو آپ جیسی ادب سے دلچسپی رکھنے والی اور قربانی کرنے والی خواتین ہمیشہ ملتی رہیں۔آمین۔والسلام مرزا مسرور احمد ( مکتوب 24 جنوری 2004ء ) سترویں اور اٹھتر ویں نمبر پر دو جلدوں میں مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب ہیں۔یہ 2004ء میں شائع ہوئی۔پہلی جلد 720 اور دوسری 558 صفحات پر مشتمل 133