سفر آخرت — Page 5
عرض حال صد شکر اُس خدائے عزوجل کا جو اپنی تمام صفات کے ساتھ ہمہ وقت جلوہ افروز ہے کہ مجھ عاجز بندی کو چھوٹی سی خدمت کی توفیق دی اُس کے احسان تو اس قدر ہیں کہ میری جبیں ہر لحظہ سجدہ شکر بجالاتی ہے مگر میں کمزور بندی شکر گذاری کا سلیقہ بھی نہیں جانتی وہ زبانِ حال کی دعائیں سننے والا اور قبول کرنے والا ہے۔نثر و نظم میں اپنے فضل الہی اور اپنے ذوق کے مطابق نظم ونثر میں کچھ نہ کچھ کھتی رہتی ہوں حلقے کی بچیوں کو مضمون و تقاریر بھی لکھ دیتی ہوں اپنا پہلا مجموعہ کلام "اسرار بدی حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں بھیجا تو اس کے ساتھ اپنا ایک خواب بھی لکھا کہ " میں کمرے میں داخل ہوتی ہوں دائیں طرف صوفہ پر میرے شوہر محمد حسین صاحب بیٹھے ہوئے ہیں مجھے کہتے ہیں دیکھو تو کون آیا ہے سلام کرو۔میں دیکھتی ہوں تو حضور تشریف فرما ہیں میں سلام کرتی ہوں حضور کھڑے ہو جاتے ہیں اور مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہیں۔میں مصافحہ کرتی ہوں اور عقیدت سے بالکل جھک جاتی ہوں آپ نے ہاتھ پکڑے کپڑے مجھے کھڑا کر دیا اور گرنے نہیں دیا