سفر آخرت

by Other Authors

Page 65 of 84

سفر آخرت — Page 65

65 مصطفی ﷺ کا تو نہ سوئم ہوا نہ گیارہویں ہوئی نہ چالیسواں ہوا۔آپ کے کسی خلیفہ کا نہیں ہوا آپ کے کسی صحابی کا نہیں ہوا تو آج کون حق رکھتا ہے ان رسموں کے علاوہ رسمیں بنانے کا جو آپ کے زمانے میں نہیں تھیں۔تو ہم تو کہتے ہیں کہ قوم نے اگر زندہ ہونا ہے تو واپس جانا پڑے گا اس زمانے میں لوٹنا پڑے گا جو زندگی کا زمانہ تھا اس روشنی میں جانا پڑے گا جو حضرت اقدس محمد مصطفی امیے کے نور کی روشنی تھی باقی سب اندھیرا تھا۔(مجالس عرفان کراچی) ۷۶۔مردے کو قرآن بخشا حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں جہاں تک قرآن کریم ختم کروانے کا تعلق ہے اس کی سنت نبوی سے کوئی سند ثابت نہیں ہوتی یہ محض رسم ہے جس قرآن کریم سے ساری عمر کوئی تعلق نہیں رہا تلاوتیں کرتے ہیں اور نہ عمل کرتے ہیں اور مردے کو قرآن بخشتے ہیں جس کو خود پڑھنا نہیں تو اس کی خاطر بخشوانا بھی ثابت نہیں ہے جو چیز سنت سے ثابت نہیں وہ ہمارا دین نہیں ہے قرآن کو رسما جس رنگ میں پڑھا جاتا ہے کیونکہ سنت نبوی سے ثابت نہیں ہے اس لئے ہمارے نزدیک یہ دین کو بگاڑنے کے مترادف ہے آپ نے فرمایا گھر گھر سپارے بانٹ کر کہا جاتا ہے کہ تم فلاں کو پڑھ کر بخش دو۔قرآن کریم تو زندوں کے لئے ہے نہ کہ مُردوں کے لئے۔یہ کیسی عجیب بات ہے قرآن کریم تو زندوں کے لئے ہے تا کہ زندہ لوگ اسے پڑھ کر اور اس کی تعلیم پر عمل کر کے اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں نہ کہ مُردوں کے لئے۔مُردوں سے اس کتاب کا کیا تعلق ہے۔جو زندوں کی کتاب تھی اس کو مردوں کی کتاب میں تبدیل کرنا ظلم ہے۔( مجالس عرفان کراچی )