سفر آخرت

by Other Authors

Page 74 of 84

سفر آخرت — Page 74

74 عذاب کو اور بھی بڑھانے والی ہوں۔دوست کو بھی شیطان نے ورغلا لیا تمہارا فلاں عزیز بھی شرک میں ترقی کر گیا اور ہمارے عذاب میں گرفتار ہو گیا غرض انہیں ایسی ہی خبریں پہنچائی جاتی ہونگی جو ان کے الفضل ۳۰ مئی ۱۹۴۴ء مجلس عرفان حضرت مصلح موعود ) ۹۲۔قبر پر ہاتھ اُٹھا کر دعا مانگنا قیر پر ہاتھ اٹھا کر دعامانگنا جائز ہے۔الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۱۱ء حدیث سے ثابت ہے حضرت امام بخاری اپنے رسالہ رفع الیدین میں یہ حدیث لائے ہیں۔ترجمہ : یعنی حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں ایک رات آنحضرت نے گھر سے باہر تشریف لے گئے انہوں نے اپنی خادمہ حضرت بریرہ کو پیچھے بھیجا کہ جا کر دیکھو حضور کدھر جاتے ہیں چنانچہ بریرہ نے واپس آکر بتایا کہ حضور جنت البقیع گئے تھے اور وہاں حضور نے ہاتھ اُٹھا کر دعا کی صبح حضرت عائشہ نے حضور سے پوچھا کہ آپ رات کس لئے باہر گئے تھے تو آپ نے فرمایا مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوا کہ میں جنت البقیع میں مدفون اپنے صحابہ کے لئے دعا کروں۔( فقه احمدیه صفحه ۲۵۹) ۹۳۔قبر میں کیسا جسم ملے گا دین حق میں یہ نہایت اعلیٰ درجہ کی فلاسفی ہے کہ ہر ایک قبر میں ہی ایسا جسم مل جاتا ہے کہ جو لذت اور عذاب کے ادراک کرنے کے لئے ضروری ہوتا ہے ہم ٹھیک ٹھیک نہیں کہہ سکتے کہ وہ جسم مادے سے تیار ہوتا ہے کیونکہ یہ فانی جسم تو کالعدم ہو جاتا ہے اور نہ کوئی مشاہدہ کرتا ہے کہ در حقیقت یہی جسم قبر میں زندہ ہوتا ہے اس لئے بسا اوقات یہ جسم جلایا بھی جاتا ہے اور عجائب گھروں میں لاشیں بھی رکھی جاتی ہیں اور