سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 77 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 77

LL آئے ہیں۔اکثر عوام اور بہت سے مولوی لوگ مسجد میں جمع تھے انہوں نے ہمارے وفد کو یونیفارم میں دیکھا اور یونیفارم میں ہونے کے باعث ہم لوگ اپنی تعداد سے بہت زیادہ نظر آتے ہیں۔جامع امویہ میں آج خطیب نے اور بھی ہماری شہرت کر دی ہے۔خطبہ جمعہ میں اس نے ہمارے متعلق اعلان کر دیا ہے گو مخالفت کی ہے اور سخت سست الفاظ استعمال کئے ہیں مگر بہر حال ایک اشتہار ضرور دے دیا ہے۔چنانچہ دو ایرانی اس کے خطبہ سننے کے بعد ہوٹل پر آئے۔وہ کئی زبانوں کے ماہر ہیں اور حضور سے ملنا چاہتے تھے مگر حضور اس وقت کسی خاص ملاقات میں مصروف تھے اور ان کو زیادہ فرصت نہ تھی آخر کل 9 بجے کو آنے کا وعدہ کر گئے ہیں۔ان کے سوا اور بھی بہت سے لوگ اور کئی مولوی محض خطبہ میں ہمارا ذکر سن کر دیکھنے کو آئے ہیں اور آج تو اتنے لوگ آئے ہیں کہ ہوٹل میں کوئی کرسی باقی نہیں رہی بلکہ اکثر لوگ گفتگو کھڑے ہو کر سن رہے ہیں۔حافظ صاحب صبح سے لگے ہوئے ہیں۔حلب کے ایڈیٹر صاحب کو اکثر حصہ دلائل کا لکھا دیا ہے۔وہ غور کر رہا ہے اور کہتا ہے کہ میرا دل چاہتا ہے کہ احمدی ہو جاؤں اور آپ کے ساتھ مل کر کام کروں مگر انشراح ہو جائے اور دلائل اور براہین پر غور کرلوں تب۔حمص کا ایک بزرگ حضرت کی تقاریر اور مباحثات اور مولویوں کی بدعنوانیاں اور چاروں طرف سے حملے واعتراضات کی بوچھاڑ کو اور دوسری طرف حضور کا سب کو حوصلہ ،تحمل اور بہادری سے جواب دینا اور نہ گھبرانا دیکھ کر عاشق ہو رہا ہے اور عش عش کر کے بعض اوقات لوگوں سے لڑنے لگتا ہے کہ یہ کیا تہذیب ہے کہ ایک شخص سے ایک آدمی بات نہیں کرتا چاروں طرف سے بولنے لگتے ہومگر وہ تنہا سب کو مسکت جواب دیتا جا رہا ہے۔یہ بزرگ بھی اپنے علاقہ میں بہت بڑا آدمی ہے اور کہتا ہے کہ قریباً ایک ہزار آدمی میرے زیر اثر ہے میں چاہتا ہوں کہ احمدی ہو جاؤں انشاء اللہ میرے ساتھی بھی جماعت میں شامل ہو جائیں گے اور بہت ہی قریب ہے احمدیت کے اور یہ وہی شخص ہے جس کو کل ۷ اگست کے دن حضرت اقدس نے اپنے دست مبارک سے سلسلہ کی پہلی کتاب دی تھی۔کیا مولوی لوگ اور کیا امرا اور شرفا اور کیا طلبا سب ہی لوگ دوران گفتگو اور سخت مباحثہ