سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 406 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 406

۴۰۶ اشعار کا افترا کے طور پر بنانا اور اسلام سے قبل لوگوں کی طرف منسوب کرنا ایک دو آدمیوں کا تو کام نہیں ہوسکتا اس کے لئے ایک منظم جماعت کا ہونا ضروری ہے اور اس بات کا ثبوت تاریخ سے نہیں مل سکتا۔ان دلائل کے سننے کے بعد وہ سیر ہو گیا اور عرض کیا کہ آئیے سکول کا معائنہ فرمائیے۔حضور نے فرمایا کہ ان باتوں کے دوران میں خدا نے اتنی اور باتیں سوجھا ئیں جن کو اگر میں بیان کرتا تو پھر کبھی ایسی لغو بات کو سن بھی نہ سکتا۔( کیوں نہ اس کو کہہ دیا گیا کہ ابھی اور اصرار کرو با تیں تو نکل آتیں اور علمی ذخیرہ پل جاتا ) مصری طالب علم نے حافظ صاحب اور شیخ صاحب سے سوال کیا اور حضور بھی موجود تھے۔آپ لوگ خلافت کے بارے میں کس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔اس پر خود حضور نے فرمایا کہ ہم ان موجودہ جماعتوں میں سے کسی کے ساتھ تعلق نہیں رکھتے۔اس نے عرض کیا مذہبی طور پر آپ کس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں؟ حضور نے فرمایا کہ مذہبی طور پر ہم اس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں جس کو فرقہ احمد یہ کہتے ہیں اور میں اس کا امام ہوں اور موجودہ فرقوں کے متعلق ہمارا عمل درآمد اس مشہور مقولہ پر ہے۔خذ ماصفاء ودع ماكدر هم بعض باتیں شیعہ کی بعض حنفی کی بعض حنبلیوں کی بعض مالکیوں کی جن کو ہم صحیح سمجھتے ہیں بعض وہابیوں کی لے لیتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔اس نے کہا یہ بہت اچھی بات ہے۔پھر حضور لائبریری دیکھتے رہے۔دو کتب مجمع الجار اور خصائص ابن جنی نظر نہ آئیں۔اس پر حضور نے ان کے انچارج سرڈینی سن راس کو کہا کہ یہ دونوں کتابیں آپ کی لائبریری میں ہیں نہیں میں آپ کو تحفہ بھیجوں گا۔جس پر اس نے شکر یہ ادا کیا۔