سفر یورپ 1924ء — Page 235
۲۳۵ کا تار جہاز سے اترنے کا جمعہ کی نماز میں حضور کی خدمت میں پہنچا تھا۔( آپ کا ۹ ر کا تا ر قا دیان سے ا ر کو لنڈن پہنچ کر ۱۲ کو تقسیم ہوا جس میں آپ نے ڈاکٹر فضل کریم صاحب کے خط کا بھی ذکر کیا ہے۔پٹنی کے مکان کی فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ساڑھے تین ہزار پونڈ تک فروخت کر دینے کی ایجنٹ کو ہدایت کر دی گئی ہے۔رات کو بھی حضور کوئی دو تین بجے تک کام کرتے رہے جس کی وجہ سے آج صبح کی نماز میں پھر تشریف نہ لا سکے۔سر میں درد اور بخار بھی ہے۔رات کو آنکھ میں درد بھی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے حضور کوئی اخبار پڑھ سکے نہ مضمون ہی لکھا گیا صرف چار صفحات ہی لکھے گئے تھے جو ساتھ کے ساتھ ترجمہ بھی ہو چکے ہیں۔۱۳ / ستمبر ۱۹۲۴ء : صبح کی نماز میں حضور تشریف نہیں لا سکے ناشتہ 9 بجے کے بعد حضور نے فرمایا۔نماز کمرہ میں ڈاکٹر صاحب کے ساتھ باجماعت ادا کی۔مضمون جو حضور نے پورٹ سمجھ کے لئے لکھنا شروع فرمایا ہے اس کی نقل ذیل میں کرتا ہوں ملاحظہ فرمائیں۔نقل مطابق اصل اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر جناب صدر جلسہ، بہنو اور بھائیو! السلام علیکم پیغام آسمانی Wherefore I say unto you, all manner of sin and blasphemy shall be forgiven unto men, but blasphemy against the holy Ghost shall not be forgiven unto men۔And whoseever speaketh a word