سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 129 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 129

۱۲۹ حضرت اقدس کی طبیعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی ہے۔ہوٹل میں دوستوں کے ساتھ مل کر کمرہ میں لنچ نوش فرمایا جس میں حضور کے لئے خاص طور سے پر ہیزی شور با تیار کرایا گیا۔فروٹ بھی حضور نے نوش فرمائے اور خوشی خوشی دوستوں سے باتیں کرتے رہے۔گاڑی ایک تو صبح کو ساڑھے نو بجے روانہ ہوگئی دوسری گاڑی روم کو شام کے ساڑھے چھ بجے روانہ ہوگی اور اسی سے حضور نے تشریف لے جانے کا عزم فرمایا ہے۔خدام نے عرض کیا تھا کہ حضور رات اسی جگہ آرام فرما ئیں تا کہ رات کے سفر کی کوفت سے بچاؤ ہو جائے کل صبح کی گاڑی سے تشریف لے چلیں مگر فر مایا کہ اس طرح سے ہمارا ایک دن ضائع ہو جائے گا۔آرام کے لئے رات کو سلیپنگ کا ر کا ٹکٹ لے لیا جائے اس طرح ہم صبح کو روم جا پہنچیں گے اور کل کا دن کام میں گزرے گا ور نہ کل کا دن بھی سفر ہی کی نذر ہو جائے گا۔اس پر بعض نے عرض کیا کہ حضور نیا علاقہ ہے۔دن کے سفر میں اچھی طرح دیکھا جاوے گا۔فرمایا دوسرا علاقہ دن میں بھی دیکھنے کا موقع مل جائے گا۔اب تو یورپ ہے سب ہی سرسبز اور شاداب ہے۔زمینیں تھوڑی ہیں اس وجہ سے کوئی خطہ غیر آباد نہیں چھوڑا گیا۔سب ملک ہی قریباً سرسبز ہیں یہ نہیں تو وہ دیکھ لینا۔الغرض آج شام کی گاڑی سے روانگی کا پختہ عزم ہے۔گاڑی ایکسپریس ہے سیدھی روم جائے گی اور انشاء اللہ ساڑھے چھ بجے صبح روم پہنچے گی مگر اس گاڑی میں تھر ڈ کا ٹکٹ نہیں ہوتا۔فرمایا خیر اب تو سب کا سیکنڈ ہی لے لیا جائے تا کہ ایک دن ضائع نہ ہو۔روم سے آگے انشاء اللہ تھرڈ کلاس کا انتظام کر لیں گے اور اس طرح اس زیادتی کی تلافی ہو سکے گی۔ہوٹل جس میں حضرت آج مقیم ہیں نہایت صاف اور خوبصورت بنا ہوا ہے اور بڑے عمدہ اور وضعدار کمرے ہیں۔پانی اور روشنی کا خوب انتظام ہے۔موقع بھی بہت اچھا ہے۔خدام ہوٹل میں بعض لیڈیاں ہیں مگر یہ شائد اس ملک کا رواج ہے جس سے چارہ نہیں۔کھانے میں صفائی اور عمدگی ونفاست ہے اور ایشیائی ہوٹلوں کے سے نقص نہیں ہیں۔باوجود ان تمام خوبیوں کے رہائش کے لحاظ سے پورٹ سعید ، دمشق اور القدس کے ہوٹلوں سے ارزاں بھی ہے۔انگریزی زبان کا بہت ہی کم رواج ہے اس وجہ سے ہمیں اس علاقہ میں بہت وقت ہوتی ہے۔گاڑی جس میں حضور روم کو تشریف لے جائیں گے ایکسپریس ہے اور راستہ میں چند