سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 446 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 446

۴۴۶ عبد الرحیم صاحب درد کولکھوایا کہ وہ ۲۴/ اور ۲۵ کا اخبار مانچسٹر گارڈین فوراً دفتر اخبار سے خرید کر قادیان حضور کی خدمت میں بھیج دیں جس کے ریمارکس سے خواجہ صاحب کے اس حیلہ کی بھی قلعی کھل جائے گی۔اخبار پہلے قادیان بھیجا بھی گیا تھا مگر نہ معلوم کیوں اس کا خلاصہ یا اس کے نوٹ کو الفضل میں شائع نہیں کیا گیا۔بہر حال اب پھر حضور نے وہ اخبارات منگائے ہیں۔ڈاک خانہ سے فارغ ہو کر نماز کے واسطے ایک ( بیت الذکر ) کو آئے مگر وہاں نماز جمعہ ہو رہی تھی اس وجہ سے واپس آگئے اور پھر کسی دوسری چھوٹی سی ( بیت الذکر ) میں جا کر نماز ادا کی جس میں بمشکل ہم لوگ پورے آ سکے۔اگر سارے کے سارے ہوتے تو شاید اس میں اتنی بھی گنجائش نہ ہوتی۔چھوٹی سی نامعلوم سی شکل کی سر بازار ایک سگریٹ والے کی دوکان کے ساتھ ( بیت الذکر ) ہے۔ظاہری علامت ( بیت الذکر ) کی کوئی معلوم نہیں دیتی البتہ صرف ایک لفظ مصلی باہر کے دروازہ پر لکھا ہوا ہے۔سمندر کے کنارے ایک بڑے بازار کے ایک طرف کو ایک کو چہ میں واقع ہے۔حضور نے اس میں نمازیں جمع کر کے پڑھا ئیں اور وہیں بیٹھ کر ڈاک ملاحظہ فرماتے رہے۔بعض کتب کی خرید کے لئے مکر می شیخ صاحب مصری کو بھیجا اور مجھے بھی بعض ضروریات خرید لانے کا حکم دیا چنانچہ حضور ا بھی وہیں بیٹھے تھے کہ ہم لوگ خرید سامان سے فارغ ہو کر واپس حاضر ہو گئے۔حضور بھی وقت چونکہ تنگ تھا اُٹھے اور ایک ہوٹل میں پانی ( لیمن ایڈ ) پی کر ساحل سمندر سے پھر سوار ہو کر جہاز پلنا میں پہنچے۔جہاز سے اتر کر شہر میں جانے اور شہر سے نکل کر جہاز میں جانے کا ٹیکس فی کس کشتی بان کو ۱۰ آنہ ادا کرنا پڑا حالانکہ جہاز ساحل سمندر سے چند گز کے فاصلہ پر کھڑا تھا۔ہمیں اطلاع دی گئی تھی کہ جہاز پانچ بجے روانہ ہو گا اس وجہ سے جلدی کر کے جہاز میں آگئے مگر جہاز چلتے چلتے بھی ساڑھے سات بجے شام کو جا کر چلا۔سامان سمیٹا گیا۔اپنے چبوترہ پر قبضہ کر کے دوبارہ پلیٹ فارم کو ٹھیک کیا گیا۔بعض نئے مسافر جہاز میں آئے تھے گڑ بڑ کا اندیشہ تھا مگر خیر ہوئی۔ان لوگوں نے گھمسان سامان وغیرہ کو دیکھ کر کسی ملازم جہاز کا کیبن کرایہ پر لے لیا اور اس طرح سے ہم لوگ اسی طرح سے امن و آرام میں رہے۔