سفر یورپ 1924ء — Page 280
۲۸۰ نے دکھائے قادیان فرمایا کیا قادیان اور حضرت مسیح موعود نعوذ باللہ ظلمت دکھانے والے ہیں؟ حضور آج فرماتے رہے کہ مولوی مبارک علی صاحب کی بھی یہی رائے ہے کہ پورٹ سمتھ ہمارے کام کے لئے بہترین جگہ ہے۔ان کی تو یہ بھی رائے ہے کہ ( البیت ) بجائے لنڈن کے وہیں بنائی جاوے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ اگر ہمیں کچھ ایسے مسلمان مل جائیں جو یہ خواہش رکھتے ہوں کہ ان کو ( دین حق ) کی تعلیم سکھائی جائے اور وہ ( دینِ حق ) کو سچا یقین کرتے ہوں اس کے تمام احکام پر ایمان رکھتے ہوں خواہ عمل میں کچھ کمزور ہی کیوں نہ ہوں۔نما ز بعض مجبوریوں کی وجہ سے نہ پڑھ سکتے ہوں مگر دل میں ان احکام کو سچا اور خدا کا حکم سمجھنے والے ہوں تو میں سمجھوں گا کہ ( دینِ حق ) ان بلاد میں پھیل رہا ہے اور ترقی کر رہا ہے۔فرمایا میں جتنے بھی لوگوں سے ملا ہوں ان میں سے ایک ڈاکٹر لیون عبد اللہ کو ٹیم کا طرز استدلال اور طریق کار مجھے ایسا نظر آیا ہے جو میری رائے اور خیال کے مطابق ہے وغیرہ وغیرہ مفصل مثالیں دے کر اس کے کام کی طرز کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ وہ کہتا ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بڑی محنت اور کوشش سے کام جاری کیا مگر لوگ بات نہ سنتے تھے۔آخر میں نے ٹمپرنس سوسائیٹی سے تعلق پیدا کیا اور ان کے لیکچروں میں شریک ہو گیا۔انہوں نے میرا بھی لیکچر رکھ دیا۔میں نے شراب کے خلاف لیکچر دیا اور عرب کی حالت کے نوشی اور رسول اکرم کا مجاہدہ کوشش اور محنت کی تفصیل ان کو سنائی۔وہ کہتے ہیں کہ جب میں لیکچر دے کر باہر نکلا تو ایک شخص میرے پیچھے پیچھے آیا اور اس نے مجھے کہا کہ عرب کے ملک کو شراب چھڑانا تو ایک معجزہ تھا جس میں خدا ئی ہاتھ نظر آتا ہے کیوں نہ اس شخص کو خدا کا پیارا یقین کر لیں جس نے عرب کے لوگوں کو شراب سے نجات دی اور کیوں نہ ہم لوگ مسلمان ہو جا ئیں۔آپ جب حضرت ﷺ کے ایسے معجزات کے قائل ہیں تو کیوں مسلمان نہیں ہو جاتے۔الله ڈاکٹر لیون کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں تو مسلمان ہوں۔اس پر اس نے کہا تب میں بھی مسلمان ہوں اور پھر وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک سے دو ہو گئے اور مل کر کام کرنے لگے وغیرہ وغیرہ۔دیکھو کیسا اچھا طرز تبلیغ اس کو سو جھا۔در حقیقت سچی تڑپ ہو تو آسمان بھی انسان کی مدد کے سامان پیدا کر دیا کرتا ہے۔حضور فرماتے تھے کہ پورٹ سمجھ کا وہ پادری کیسے اچھے خیالات کا ہے جو لوگوں کو ہماری طرف راغب کرتا ہے اگر ہمارے مبلغ بھی ہوشیاری اور عقلمندی سے کام لیں تو اس