سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 68 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 68

۶۸ ادا کی۔کھانا کھایا اور پھر کل والے مولوی عبد القادر صاحب ملاقات کے واسطے آئے اور اب بیٹھے ہیں مگر آج بڑی ٹھنڈی باتیں کر رہے ہیں۔اور بھی بعض لوگ بیٹھے مستفید ہو رہے ہیں۔منجد لغت عرب کی کتاب آج بازار سے خریدی ساڑھے تین مجیدی میں ملی ہیں۔اقرب الموارد ۸ مجیدی میں ملتی ہے۔حضرت اقدس سن کر حیران ہوئے اور فرمایا کہ بہت ارزاں ہیں ہم بھی کئی جلد میں خریدیں گے۔ہوتے حضرت اقدس نے کل فرمایا تھا کہ سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کو یہاں مبشر اسلام بنا کر بھیجیں گے۔مولوی عبد القادر نے اس پر بڑی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ان کو خوب جانتا ہوں۔حضرت نے آج فیصلہ فرمایا ہے کہ کل یعنی ۱۸ اگست کو واپس نہ جائیں گے بلکہ اب چونکہ یہاں شہرت ہو گئی اور کام چل نکلا ہے اس واسطے دو دن کم از کم اور ٹھہریں گے تا کہ اس جوش سے فائدہ اٹھا ئیں اور پھر شاید بیروت ہی کے راستہ بذریعہ موٹر کا ر جانا پڑے۔ڈاک کا وقت ہے عریضہ بند کرتا ہوں۔باقی انشاء اللہ آئندہ عرض کروں گا۔دعاؤں کا طالب عبد الرحمن قادیانی از دمشق ۷ را گست ۱۹۲۴ء نوٹ : ہم جہاں ٹھہرے ہوئے ہیں اس کے پاس منارہ بیضا ہے۔اس طرح سے وہ حدیث (عـــــد منارۃ البیضاء) پوری ہوگئی۔