سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 374 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 374

۳۷۴ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم از مقام ۶ چشم پیلیس بلگر ایا، لنڈن : مورخه ۹ را کتوبر ۱۹۲۴ء السلام عليكم ورحمة الله وبركاته حضرت اقدس چار بجے کے بعد ہاؤس آف کامنز سے واپس تشریف لائے۔گورنمنٹ کے ٹوٹ جانے کا اعلان کل کر دیا گیا۔اب آئندہ نئے انتخابات ہوں گے جس کی وجہ سے تمام اعلیٰ طبقہ کے لوگ تو ان انتخابات میں مصروف ہو جائیں گے اور پھر غالباً اس طبقہ کے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا۔حضور نے چائے پی اور پھر ڈاکٹر صاحب کو ساتھ لے کر سیر کو تشریف لے گئے اور شام کی نماز کے بعد تشریف لائے۔صرف چائے پی اور کھانا نہ کھایا۔آخر کچھ کھایا مگر بہت دیر کے بعد غالبا چار پائی پر ہی۔نمازوں میں بھی شریک نہ ہو سکے۔۱۰ اکتوبر ۱۹۲۴ء : صبح کی نماز میں حضور تشریف نہ لا سکے۔نماز بھی تیم سے ادا کی۔ناشتہ کیا۔آج کچھ پیچش کی شکایت بھی حضور نے فرمایا ہوگئی ہے۔ناشتہ کے بعد ۱۰ بجے حضور ڈاکٹر صاحب کے ساتھ باہر تشریف لے گئے۔خواجہ نذیر احمد نے اس دن کا نفرنس کے خاتمہ کے لیکچروں کے بعد حضرت کے حضور درخواست کی تھی کہ مجھے علیحدگی میں وقت دیا جاوے کچھ اپنی نسبت عرض کرنا چاہتا ہوں وغیرہ۔حضور نے فرمایا تھا کہ آپ جب چاہیں آئیں۔اس نے عرض کیا کہ کوئی وقت جو آپ کا فارغ ہو بتا دیں تو حضور نے فرمایا کہ پھر اطلاع دے دیں گے۔اس پر حضور نے حکم دیا کہ ان کو جمعہ کے دن ساڑھے چار بجے چائے پر بلوا لیں۔چنانچہ مولوی محمد دین صاحب نے ان کو خط لکھ دیا۔اس خط کا جواب آج صبح آیا ہے جو اس کے پرائیویٹ سیکرٹری نے اس کی طرف سے لکھا ہے کہ مجھے امام صاحب ود کنگ نے ہدایت کی ہے کہ امام صاحب نزلہ سے بیمار ہیں اس وجہ سے نہیں آسکیں گے پھر کسی وقت اطلاع دی جائے گی۔یہ خط سیکر ٹری صاحب حضرت خلیفہ اسیح کے نام تھا۔