سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 373 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 373

۳۷۳ خصوصاً تجار لوگ اس کے بڑے مشاق ہوتے ہیں۔لاہور کے دی پلومر نے حضرت خلیفہ اول کو بالکل سادہ لباس اور زمیندارانہ فیشن کے باوجود بھی کیسا پہچانا تھا۔الغرض " چڑھے پن چھپے نہیں رہندے۔کوئی چمگا در صفت اگر آنکھوں کو بند کرے تو سورج کا کیا قصور۔۲ اکتوبر ۱۹۲۴ء : صبح کی نماز میں حضرت اقدس تشریف نہیں لا سکے۔طبیعت میں ضعف ہے۔دعاؤں سے امداد فر مائیں اور تمام دوستوں کی خدمت میں بھی دعاؤں کی درخواست کریں۔باقی آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ۔قافلہ کے تمام ممبر اللہ کے فضل سے بخیریت ہیں۔خادم عبدالرحمن قادیانی ۲/اکتوبر ۱۹۲۴ء