سفر یورپ 1924ء — Page 17
۱۷ قا دیان وغیرہ روانگی جہاز کی اطلاع کے۔بے تار کا برقی پیغام : اس عزیز نے ان امور کی تعمیل کر کے ایک تار دیا جو ہمیں تیسرے دن جہاز میں وائر لیس ٹیلیگرافی سے ملا۔مضمون تار تھا کہ تمام احکام کی تعمیل کر دی گئی ہے۔یہ تار بھی عجائبات قدرت کا ایک کرشمہ تھا۔اِذَ الصُّحُفُ نُشِرَتْ کا وعدہ خاص کر حضرت مسیح موعود کے لئے تھا۔اس کی تکمیل ہوتی دیکھ کر خدا تعالیٰ کے حضور سجدات کو دل چاہتا ہے۔اسی دن سید نا حضرت خلیفۃ المسیح کے حکم سے ایک تار قادیان کو حضرت امیر جماعت کی خدمت میں بھجوایا گیا جس کا مضمون یہ تھا۔تار جو قادیان میں بھیجا : "سمندر بہت ہی ناہموار ہے۔تمام دوست سوائے بھائی جی اور سیال صاحب کے بیمار ہیں حضرت کی طبیعت رو بصحت ہے۔یه تا ر ۳۵ حروف کا تھا۔چھبیس روپے خرچ ہوئے جو اس مقام سے اس تار جا سکنے کے مقابلہ میں ۲۶ کوڑی سے بھی کم قیمت تھے۔تار بھیج کر یہاں کے دوستوں میں ایک سکون اور اطمینان تھا کہ تا رقادیان میں ہماری حالت کا پہنچا وہاں کے دوست ضرور دعائیں کریں گے اور رحمت الہی کا نزول ہو کر ہماری مدد آسمان سے ہو گی۔اسی تیسرے دن ان دوستوں کی حالت کا نقشہ لینے کی خواہش پیدا ہوئی تا کہ قادیان اور دوسری جماعتوں کے دوستوں کو مسافروں کی صحیح حالت کا نقشہ دکھا کر بتایا جا سکے کہ یہ لوگ اس قدر قربانی کر رہے ہیں اور کیسی مشکلات اور جان جوکھوں میں ڈال کر اعلائے کلمتہ اللہ کی خاطر ایسے سفر کر رہے ہیں تا بعض لوگوں کے اس خیال کی تردید ہو سکے جو کہتے ہیں کہ سیر و تما شا غرض ہے اس سفر کی ، مگر فوٹو کی تیاریاں ہی تھیں کہ لیٹے ہوئے بزرگوں کو پتہ لگ گیا کہ ہماری اس حالت کا فوٹولیا جانے لگا ہے، گرتے پڑتے اُٹھ کھڑے ہوئے اور اپنی اصلی حالت کا فوٹو سوائے صرف ایک بزرگ مستقل مزاج شیخ صاحب مصری کے اور کسی نے نہ لینے دیا۔عرفانی صاحب ایسی جگہ تھے جہاں سے فوٹو لیا نہ جاسکتا تھا ورنہ تجویز تھی کہ ان کی فوٹو پر لکھا جاوے’عرفانی ٹیلنگ نوٹس۔مصری میگنگ ورشپ - خان صاحب وزیٹنگ آفیسرز - رحمدین میگنگ فوڈ وغیرہ وغیرہ۔مگر دوستوں کی خبر داری