سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 196 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 196

۱۹۶ حضور کی خدمت میں آئے اور بہت توجہ اور سنجیدگی سے باتیں کرتے رہے۔اپنی پارٹی کے کوئی اچھے ممبر معلوم ہوتے تھے۔انہوں نے عرض کیا اور حضور نے منظور فرمالیا کہ ۲۶ رستمبر کو حضور کا ایک لیکچر سیاسی ان کی مجلس میں ہو گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔۶ ستمبر ۱۹۲۴ء افغانی سفیر کو چوہدری ظفر اللہ خانصاحب کا خط : ۵ ستمبر کو حسب ذیل خط محترم جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے افغانی سفیر کو لکھا تھا اس کی ایک نقل میں نے بھی لے لی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ اس عریضہ کے ساتھ روانہ کروں گا۔پچھلی ڈاک سے اخبارات یا ان کے کٹنگ نہیں بھیجے جا سکے۔اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ کٹنگز کا انتظام میرے ہاتھ سے نکل کر ملک غلام فرید صاحب کے ہاتھ میں چلا گیا ہے اور آئندہ ان کی سپلائی ان کے ذمہ ہوئی ہے۔وہ ابھی تک مہیا نہیں کر سکے۔امید کہ اگلی ڈاک سے روانہ ہوں گے۔جمعرات کو حافظ صاحب کو چائے نہ ملی تھی۔لیٹ ہو گئے تھے سوتے رہے۔گھنٹی بج گئی لوگ چائے پی گئے مگر وہ نہ آئے۔۹ بجے کے بعد آئے۔میں سامان اُٹھا کر باورچی خانہ پہنچا چکا تھا اور حضرت اقدس کا حکم بھی یہی تھا کہ وقت پر نہ آنے والے کو چائے یا کھانا نہ دیا جاوے۔کل انہوں نے حضرت اقدس کے حضور عرض کیا کہ حضور صبح کی نماز کے بعد معا ے بجے چائے نہیں پی جاسکتی کیونکہ دراصل وہ وقت ہمارے ملک کے تو 4 بجے کے برابر ہوتا ہے۔دوسرا نماز کے بعد نیند غالب ہوتی ہے۔یہ وقت تبدیل کر دیا جائے۔چنانچہ وقت صبح کے ناشتہ کا اب بجائے ۷ سے ۹ تک کے ساڑھے آٹھ بجے سے ۹ بجے تک ہو گیا ہے۔اس طرح مجھے بھی کچھ تو لکھنے کا موقع مل جایا کرے گا۔گولوگ آرام کرتے ہیں مگر میرا آرام اسی میں ہے کہ حضرت اقدس کے حالات بقید تاریخ جو مجھے مل سکیں ڈائری میں محفوظ کر کے ارسال خدمت کرتا رہوں۔سید نا حضرت فضل عمر نے 9 بجے کے بعد ناشتہ فرمایا ہے۔چوہدری فتح محمد خان صاحب مسٹر داس گپتا صاحب بنگالی کے پاس تلاش و پسندیدگی ہال کے واسطے گئے ہوئے ہیں۔مولوی نعمت اللہ خان صاحب کی شہادت کے متعلق عذر گناہ بدتر از گناہ کے مطابق شملہ کا