سفر یورپ 1924ء — Page 182
۱۸۲ مکرمی ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے کی بیگم اور بچوں کو بھی قادیان لانے کی تجویز در پیش ہے اور بابو عزیز الدین صاحب کو بھی واپس قادیان لانے کا معاملہ زیر غور ہے۔ایجنسی کا کام بھی خاص طور پر توجہ کے قابل ہے۔مولوی مصباح الدین صاحب دو سال تک مشن لنڈن کے انچارج رہے ہیں اب شاید ایجنسی کا انتظام بھی انہی کے سپرد کیا جاوے اور اس کو بھی وہ سنبھال لیں البتہ ان کی قابلیت اور اہلیت کا سوال زیر غور ہے۔حضرت کی طبیعت اللہ کے فضل سے آج گل کی نسبت اچھی ہے۔حضور کھانے کے لئے میز پر تشریف لائے۔ساگودانہ ، ایک چپاتی اور تھوڑا سا پھل بھی تناول فرمایا۔مذہبی کا نفرنس کے مضمون کے متعلق حضور نے یہ تجویز کی ہے کہ سنائے جانے سے دو چار روز قبل اس کو یہاں بھی خوبصورت طبع کرالیا جاوے اور سنائے جانے کے دن کی صبح کو اخبارات کے نام پوسٹ کر دیا جاوے اور جوطبع یہاں کی ہو وہ یورپ ہی میں فروخت اور شائع کی جاوے اور جو ہندوستان میں چھپ رہا ہے وہ ہندوستان میں فروخت ہو۔جب ہندوستان کی طبع ختم ہو جائے تو دوسری ایڈیشن یورپ میں چھپوائی جاوے۔مضمون ٹائپ کے واسطے دیا جا چکا ہے اور کل تک کمیٹی کو پہنچایا جائے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔لنڈن میں دعا : قیام لنڈن میں کھانے کے بعد عموماً دو وقتہ ہاتھ اُٹھا کر دعا کی جاتی ہے۔کھانا شروع کرتے وقت بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کا خاص طور سے تبلیغی اغراض کے مد نظر تاکیدی حکم ہے کیونکہ عموماً غیر بھی شریک طعام ہوتے ہیں اس طرح تبلیغ کے لئے ایک راہ پیدا ہو جاتی ہے۔حضور آج ترجمہ کو دیکھ رہے ہیں اور اُمید نہیں کہ سیر کو بھی تشریف لے جائیں۔حضرت میاں صاحب اور عرفانی صاحب آج بعد دو پہر ایجنسی کی دکان کو دیکھنے کے واسطے گئے ہیں۔غالباً کوئی صحیح رپورٹ مع اپنی رائے کے حضرت اقدس کے حضور پیش کریں گے۔حضرت اقدس کا منشا ہے کہ یہاں سے الفضل کے واسطے چھاپنے کی کوئی اچھی مشین خریدی جاوے۔ایک دستی پریس کی مشین بھی ہے جس میں معمولی ایجنڈے اور فل سکیپ سائز کے اشتہارات بہت جلدی اور ارزاں اور عمدہ چھپ سکتے ہیں۔قیمت صرف بارہ پونڈ ہے مگر اس سے