سفر یورپ 1924ء — Page 514
17 فضیلت ثابت کرتی ہے بائیل کا دعوی ہے کہ وہ موسیٰ کے وقت کی تاریخ بیان کرتی ہے قرآن کریم اس کے قریباً دو ہزار سال بعد آتا ہے اور وہ واقعات بیان کرتا ہے صاحب جو بائیل میں نہیں ہیں اور پھر واقعات اس کی صداقت ثابت کرتے ہیں اور بائیبل ناقص ثابت ہوتی ہے۔“ ایڈیٹروں سے ملاقات : ۳۱ جولائی کو حضرت خلیفۃ المسیح نے حافظ روشن علی صاحب، چوہدری فتح محمد صاحب، شیخ یعقوب علی صاحب اور شیخ محمود احمد صاحب کو صوفی سید۔سے ملاقات کرنے اور اخبارات کے ایڈیٹروں اور قائمقاموں سے مل کر اپنے سفر کی غرض و غایت وضاحت کے ساتھ بتانے کے لئے بھیجا اور بعض باتیں نوٹ کر کے فرمایا۔ان میں سے کوئی بات ایسی نہ چھوڑیں جو ان لوگوں کو پہنچائی نہ جائے اور کوئی بات زیادہ بھی نہ کریں جو حکم ہے وہ کریں۔یہ وفد واپسی پر خوشگوار رپورٹ لایا۔بعض نے گہری دلچسپی لی اور وعدہ کیا کہ اخبار میں ضرور ذکر کریں گے۔ایک ایڈیٹر نے بہت بحث مباحثہ کے بعد کہا کہ میں آپ لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ آپ یہاں مشن قائم کر کے روپیہ اور وقت ضائع نہ کریں۔آپ لوگ یہاں نہ رہنے پائیں گے بلکہ نکال دیئے جائیں گے۔مگر اس کا یہ جواب پا کر ہم لوگ ان باتوں کا خوف نہیں رکھتے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کسی جگہ سے نکال نہیں سکتی اور ہم کسی سے اجر کے امیدوار نہیں ہیں وغیرہ وغیرہ۔اس کی حالت بدلی گئی اور وہ کہنے لگا اگر یہ بات ہے اور آپ لوگ دین کے لئے ایسی قربانی کر سکتے ہیں تو پھر میں آپ کو مبارکبا د عرض کرتا ہوں آپ کام کریں انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوں گے۔رحیم بخش سے عبدالرحیم درد: اسی مجلس میں حضور نے سب دوستوں کو جمع کر کے اعلان فرمایا کہ آئندہ سے مولوی رحیم بخش کی بجائے ان کا نام عبد الرحیم درد ہو گا سب یا درکھیں۔ڈائری کے خط نمبر ۴ اور نمبر 4 تاریخ کے لحاظ سے مسلسل ہیں۔ممکن ہے نمبر دیتے وقت سہوا نمبر ۵ کی بجائے نمبر 4 درج کر دیا گیا ہو۔