سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 427 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 427

۴۲۷ بسم الله الرحمن الرحيم اعوذ بالله من الشيطن الرجيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر اے خدا جس نے اپنے فضل سے ( دینِ حق ) کو انسان کی ہدایت کے لئے نازل کیا اور پھر جب لوگوں نے ( دینِ حق ) سے منہ پھیر لیا اور اس کی ہدایات کو بھلا دیا تو پھر ان کی آنکھیں کھولنے کے لئے اور ان کو نور بخشنے کے لئے مسیح موعود کو نازل فرمایا۔میں تیری زبر دست طاقتوں اور تیرے بے انتہا رحم سے مدد مانگتے ہوئے تجھ سے عاجزانہ اور بے کسانہ طور پر عرض کرتا ہوں اور التجا کرتا ہوں کہ میری ان ہدایات میں برکت ڈال اور انگلستان کے مشن احمد یہ میں بعد اس کے کہ وہ ایک مُردہ کی طرح تھا زندگی کی روح ڈال اور اس کے کارکنوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق بخش اور ان کی سمجھ کو تیز فرماتی کہ وہ تیری مرضی کو سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔ان کو محنت ، شوق اور عقل سے کام کرنے کی توفیق عطا فرما اور ان کی محنت کو قبول فرما خواہ وہ کتنی بھی حقیر کیوں نہ ہو اور اس کے نیک ثمرات پیدا کر جو سب ملک بلکہ گردا گرد کے ملکوں کو بھی تیری برکتوں سے بھر دیں۔اے میرے رب ایسا کر کہ ان کا عمل اور ان کا قول اور ان کا فکر اور خیال بھی تیری مرضی اور تیرے منشا کے خلاف نہ ہو بلکہ ان کا عمل اور ان کا خیال اور ان کا قول تیرے ارادے اور تیرے حکم کے مطابق ہو۔وہ ( دین حق کو سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں اور اس کے مطابق لوگوں کو تعلیم دیں اور لوگوں کے خوف سے ( دین حق) کے کسی حکم کو نہ چھپائیں نہ اس کے کسی حکم کی شکل کو بدلیں۔لیکن یہ بھی نہ ہو کہ وہ لوگوں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہوں اور ان کو ایسی سختی میں ڈالیں جو ان کی برداشت سے بڑھ کر ہو اور بے ضرورت ہو اور تیری خوبصورت ہدایات کو جو انسانی دلچسپی کو اپنی طرف کھینچ لینے والی ہیں، ایسی صورت میں پیش کریں کہ وہ لوگوں کو بُری نظر آویں اور ان کے دلوں میں داخل نہ ہوں بلکہ نفرت پیدا کریں۔اے خدا تو ان کو ایسے مخلصین کی جماعت عطا فرما جو ان کے کاموں میں ان کی مدد گار ہو اور ان کا ہاتھ بٹانے والی ہو اور دین کے لئے ہر قسم کی قربانیوں کے لئے مستعد ہوا اور تیرے احکام کی