سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 195 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 195

۱۹۵ پٹنی میں نماز جمعہ : کھانا کھاتے دیر ہو گئی۔اڑھائی بجے فارغ ہو کر نماز جمعہ کیلئے پٹنی کی (البيت) کو گئے۔حضور موٹر سے اور باقی لوگ ریل گاڑی سے۔(البیت ) دیکھی اور مکان بھی ہم نے دیکھا اور باغات باغیچے بھی دیکھے۔نماز جمعہ میں حضور نے سورۃ فاتحہ کی آیت اهدنا الصراط المستقیم کی تفسیر فرمائی اور نماز کے بعد جنازے غائب پڑھے۔پھر کچھ حصہ مضمون مذہبی کا نفرنس کا ترجمہ سنا۔دعوت چائے : نماز عصر پڑھا کر حضور خالد شیلڈرک کے مکان پر چائے کے لئے تشریف لے گئے۔خالد شیلڈرک ایک پرانا مسلمان ہے۔بہت محبت سے پیش آتا ہے۔اس کی بیوی بھی مکان کے اندر السلام علیکم السلام علیکم کرتی ہوئی کھڑی اپنے مہمانوں کی خاطر مدارات میں لگی ہوئی تھی۔لباس اس کا وہی یورپین تھا۔حجاب اور پر دہ یا نقاب کچھ بھی نہ تھا بلکہ سر بھی نگا تھا اور کرتہ بھی بالکل یورپین فیشن ہی کا تھا۔بہر حال برابر دو گھنٹہ تک بہت محبت سے چائے وغیرہ پلاتے رہے اور مہمانوں کی خاطر مدارات اور دلجوئی میں لگے رہے اور حق خدمت مہمانداری کا ادا کیا۔بجے ایک ہال میں شیلڈرک صاحب نے انتظام کر رکھا تھا کہ اپنے دوستوں کو حضور سے ملاقات کرائیں۔چنانچہ وقت پر وہاں گئے اور ان کے تین انگیریز دوست جو نو مسلم بتائے جاتے تھے حضور کی ملاقات کے لئے آئے اور چند منٹ تک حضور سے باتیں کرتے رہے۔اس کے بعد حضور وہاں سے چل کر اول پیدل پھر ریل میں پھر پیدل مکان تک تشریف لائے۔آخری حصہ کا مارچ بہت سخت اور تیز تھا۔حتی کہ نصف سے زیادہ دوست ساتھ نہ پہنچ سکے اور پیچھے رہ گئے۔رات کو کام : نماز عشاء ومغرب سے پہلے کھانا کھایا گیا۔بعد میں نماز میں ہوئیں اور ٹھیک بارہ بجے ہم لوگ وتر کی نماز سے فارغ ہوئے۔حضور نے پھر وہ ترجمہ سننا شروع کیا اور نہ معلوم رات کب تک سنتے رہے۔میں تو سو گیا تھا۔صبح سے کوئی دوست ملے نہیں۔سوتے ہیں اسی وجہ سے کسی سے پوچھ بھی نہیں سکا۔مسٹر خالد شیلڈرک کے مکان پر ایک انگریز کسی اخبار کا نمائندہ بھی ملا۔حضور کے حالات اور گفتگو کے بعض نوٹ لے گیا اور ایک اور صاحب کنزرویٹروں (Conservative) میں سے