سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 160 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 160

17۔گئے۔رات کا کھانا زہر دینے کے مترادف تھا وغیرہ وغیرہ - حضور نے اظہار ناراضگی کیا مگر شیخ صاحب مکرم کی عذر خواہی اور رونے سے حضور کو رحم بھی آ گیا۔اس سے پیشتر خان صاحب سے بھی پوچھا مگر وہ بندہ خدا صاف مگر گئے کہ میں نے تو رحدین کے فوٹو کے واسطے بالکل نہ کہا تھا حالانکہ میرے کان اب تک اس آواز اور اسی لہجہ کو سن رہے ہیں جس لہجہ میں انہوں نے مجھے کہا تھا مگر مجھے گلہ نہیں کیونکہ وہ اکثر بھول بھی جایا کرتے ہیں اور حافظہ کی کمزوری کا ان کو خود بھی اقبال ہے۔ان سے مجھے یہ شکایت نہیں کہ انہوں نے مجھے ایک حکم دے کر پھر وقت پر انکار کر دیا کیونکہ شیخ صاحب عرفانی کے بیان سے حضور کو یقین ہو گیا تھا کہ واقعہ کیا ہے۔خان صاحب بے چارے بھول بھی جاتے ہیں اور سہو بھی ہو جاتا ہے۔بیروت سے واپسی پر انگریزی کٹم ہاؤس سرحد پر کارتوسوں کا واقعہ بھی ان کی معذوری پر دال ہے۔اچھا اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔دوسرے دوستوں کا میں نے نام نہ لیا کیونکہ حضور کی نا راضگی ٹھنڈی پڑ چکی تھی اور معاملہ قریباً صاف ہو چکا تھا۔دوسرے بھی شاید کچھ کمزوری دکھاتے اللہ تعالیٰ نے ان کی پردہ پوشی فرمائی۔میں بھی اس ذکر کو چھوڑتا ہوں۔فوٹو گرافر کے آجانے کی اطلاع ہوئی اور حضور پگڑی سر پر رکھ کر باہر تشریف لے گئے۔سب گئے پر میں نہ گیا کیونکہ اس وقت مجھے سخت صدمہ تھا۔میں سمجھتا تھا کہ اگر حضرت کے ان الفاظ کے سننے سے پہلے مجھے موت آجاتی اور میں وہ الفاظ رنج و در دحضرت اقدس کے منہ سے نہ سنتا تو بہتر تھا۔زمین اور آسمان میرے واسطے تنگ ہو گئے تھے۔دل روتا تھا مگر آنسو نہ نکلتے تھے۔خیر میں فوٹو میں نہ گیا مگر مجھے بلوایا گیا۔پھر اس خیال سے کہ اگر نہ گیا تو مبادا اور کوئی ناراضگی بڑھے چلا گیا مگر میں نے دیکھا کہ وہ ترتیب جو حضرت اقدس نے فوٹو کے واسطے مرتب کرائی ہوئی ہے بلکہ خود ہاتھ سے لکھ کر دی ہوئی ہے چھوڑ کر ایک اور ترتیب بنائی گئی۔مجھے بھی اس فوٹو میں کھڑے ہونے کے واسطے کہا گیا غالباً میرا فوٹو آیا ہی نہ ہوگا اور اگر آیا ہو گا تو شاید ہی کوئی پہچان سکے۔ایک گروپ کے فوٹو کے بعد حضرت اقدس کا اکیلے ایک فوٹو اس فوٹو گرافر نے لیا اور اس کے بعد ہوٹل کے باہر موٹروں کے پاس آدھ گھنٹہ کھڑے ہو کر صلاح مشورے اور پروگرام تجویز ہوتے رہے کہ کس موٹر میں کون بیٹھے اور کتنے موٹر لئے جائیں۔مجھے مولوی عبد الرحیم صاحب درد