سفر یورپ 1924ء — Page 110
11+ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خط نمبر ۸، از بحیرہ روم : مورخه ۱۳ اگست ۱۹۲۴ء السلام علیکم ورحمة الله وبركاته کل پورٹ سعید سے ایک خط مفصل ۷۲ صفحات کا حوالہ ڈاک کر چکا ہوں۔خدا کرے کہ وہ آپ صاحبان تک صحیح سلامت پہنچ جاوے۔دمشق کی ساری تبلیغی کارروائی اور کامیابیوں کی مفصل تفصیل اس میں درج ہے اور پھر دمشق سے حیفا تک کے کل حالات درج ہیں۔عکہ کے بہائی خلیفہ کی عظمت و شوکت اور ان کے سلسلہ اور دفاتر کے مناظر بھی اس میں درج ہیں۔خدا کرے کہ وہ خط ضرور پہنچ جائے بہت ہی مفید اور ضروری معلومات کا مجموعہ ہے اور میں نے اس کے لکھنے میں بے حد محنت اور کوشش کی ہے اور اکثر حالات عین موقع پر درج خط کئے ہیں اور اسی وجہ سے بالکل صحیح اور اصل کیفیت کو لئے ہوئے ہیں۔مبالغہ یا کمی ان میں بالکل نہیں ہے۔پونے گیارہ بجے شب ہماری گاڑی قنطارا سے پورٹ سعید پہنچی۔ہوٹل کانٹی نینٹل میں پہنچتے ہم کو ساڑھے گیارہ بج گئے۔رات کا وقت تھا۔قہوہ خانوں کے سوا تمام بازار بالکل بند تھے۔ٹکٹ تھوڑے سے میرے جیب میں قاہرہ سے رکھے ہوئے تھے وہ لگا کر ہی خط ڈاک میں ڈال دیا مگر خط وزنی تھا ٹکٹ تھوڑے تھے ساڑھے سات آنہ کے تھے۔ان علاقوں میں ہر خط کو وزن کر کے ٹکٹ لگوا تے ہیں۔میں نے بغیر وزن کئے ہی ڈال دیا ہے نہ معلوم کیا حشر ہوگا۔دل میں گھبراہٹ بہت ہے مگر اس امید سے کہ اللہ تعالیٰ اس کو آپ تک پہنچا ہی دے گا اور کہتا آپ صاحبان کو دمشق سے عکہ تک کے مفصل حالات جلدی مل جائیں میں نے جلدی کی۔میرے اس خط کے سوا اور کوئی خط پورٹ سعید سے شاید کسی صاحب نے نہیں لکھا۔اچھا خدا تعالیٰ میری کمزوریوں پر پردہ ڈالے اور وہ خط ضرور ہی آپ تک پہنچ جا وے آمین ثم آمین۔ہمارا جہاز پلسنا رات دس بجے کے قریب قنطارا سے گزرکر پورٹ سعید کو آتا ہوا دکھائی دیا تھا اس وقت ہم لوگ گاڑی کی انتظار میں قنطارا اسٹیشن پر تھے۔جہاز کو ہماری گاڑی نے دوسرے