صد سالہ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 7 of 443

صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 7

میں یہ درخواست کروں گا کہ پیش لفظ میں ایک تو حضرت مصلح موعود کا محولہ بالا فرمان سپرد قلم ہو دوسرے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کا درج ذیل اقتباس بھی۔تاریخ کو جاننا اور خصوصاً اپنی تاریخ کا جاننا ہم سب کے لئے ضروری ہے کیونکہ انسان اور کسی جماعت کی زندگی اپنے ماضی سے کلیتہ منقطع نہیں ہوتی۔مجھے یہ احساس ہے کہ بہت سے احمدی گھروں میں سلسلہ کی تاریخ اور حضرت مسیح موعود کے زمانہ کے واقعات دوہرائے نہیں جاتے حضرت مسیح موعود نے اپنی کتب میں بعض جگہ خود ان واقعات کی تصویر کھینچی ہے ان واقعات کو بچوں کے سامنے دہرانا چاہیئے۔ہماری یہ ایک معمور تاریخ ایک کامیاب تاریخ ہے۔" و الفضل ۱۰ جولائی ۱۹۷۳ء صفحه ۵۰۳) عاجزانہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور ان کی قیادت میں خدمات بجالانے والی سب لو بیش از پیش خدمات کی توفیق سجتے۔اس علمی کاوش کو اپنی جناب سے بے شمار برکنوں کا موجب بنادے۔آمین سلسلہ کا ادنی ترین خادم دوست محمد شاہد