صد سالہ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 81 of 443

صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 81

کی گستاخی کی سزا ملے گی۔سوال ۲۶۶ آتھم نے اس پیش گوئی پر کیا رد عمل ظاہر کیا ؟ جواب یہ استناک پیش گوئی سن کر مسٹر آتھم کا رنگ فق اور پہرہ زرد ہو گیا اور ہاتھ کانپنے لگے اور اس نے بلا توقف اپنی زبان منہ سے نکالی اور دونوں ہاتھ کانوں پر رکھے جیسا کہ ایک خائف لزم تو بہ اور انکسار کے رنگ میں اپنے تئیں ظاہر کرتا ہے اور بار بار لرزتی ہوئی زبان سے کہا تو یہ تو بہ میں نے بے ادبی اور گستاخی نہیں کی اور میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرگز د قبال نہیں کہا۔سوال سے ۲۶۷ پادری عبداللہ انھم سے مباحثہ کے دوران کیا ایمان افروز واقعہ پیش آیا؟ جواب عیسائیوں نے کچھ لولے لنگڑے اور اندھے اکٹھے کر کے کہا آپ کو مسیح ہونے کا دعویٰ ہے ان پر ہاتھ پھیر کر اچھا کہ دیں۔عیسائی اپنی اس کارروائی سے بہت خوش تھے۔محفل پر سناٹا تھا اور مسلمان ہے تابی سے جواب کا انتظار کر رہے تھے۔حضور نے فرمایا کہ اس قسم کے مریضوں کو اچھا کرنا انجیل میں لکھا ہے ہم تو اس کے قائل ہی نہیں۔ہمارے نزدیک تو حضرت مسیح کے معجزات کا رنگ ہی اور تھا۔انجیل میں لکھا ہے کہ اگر تم میں رائی برابر بھی ایمان ہوگا تو تم مجھ سے بھی بڑھ کر عجیب کام کر سکتے ہو۔اگر آپ لوگوں میں ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہے تو ان مریضوں پہ ہاتھ رکھا کر کہیں کہ اچھے ہو جاؤ اگر یہ اچھے ہو گئے تو ہم یقین کرلیں گے کہ آپ اور آپ کا مذہب سچا ہے اس جواب پہ پادریوں کے ہوش اُٹہ گئے۔اور انہوں نے جھٹ اشارہ کر کے اُن لوگوں کو وہاں سے رخصت کر دیا۔سوال ۲۶۸ قادیان کی طرف ہجرت کرنے والوں میں ادل المہاجرین کسے کہا جاتا ہے ؟ جواب حضرت خلیفة المسیح الاول کو (خدا آپ سے راضی ہو)