صد سالہ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 51 of 443

صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 51

بے انت ہیں اور پر میشر کو بھی ان کی تعداد معلوم نہیں تو میں اس کو مبلغ پانچ سو روپیہ انعام دوں گا سوال ۱۴۳ آریہ سماج تحریک کے مقابلے میں اسلام کی پہلی فتح کیسے ہوئی۔؟ جواب اسلام کی پہلی فتح اس طرح ہوئی کہ لاہور آریہ سماج کے سیکر یٹری لالہ چیون و اس کو سوامی دیانند کی عمومی لیڈرشپ کے خلاف علم بغادت بلند کرتے ہوئے نہایت بد حواسی میں یہ اعلان کر کے پیچھا چھڑانا پڑا کہ یہ مسئلہ آریہ سماج کے اصولوں میں داخل نہیں ؟ سوال ۱۴۴ مسئلہ تناسخ اور دید و قرآن کے مقابلے پر کس سے بحث ہوئی اور ان کا رد عمل کیا تھا۔؟ جواب حضرت اقدس کی بحث آریہ سماج امرتسر کے ایک ممبر نیت کھڑک سنگھ سے ہوئی بحث کے دوران ان کا رد عمل یہ تھا کہ وہ اصل مسئلے سے گریز کرنے لگے اور زچ ہو کہ آنحضرت کی شان میں بے ادبی کے کلمات کہے فضا بگڑنے کی وحید سے محبت بند کر دی گئی بعد میں حضرت اقدس نے ایک تحریری سوالنامہ لکھا۔اور بطور نمونہ قرآن مجید کے اٹھارہ احکام درج کرتے ہوئے پنڈت کھڑک سنگھ کو چیلنج کیا کہ اگر یہ وید یا بائیبل سے دکھا دے تو اسے پانچ سو نقد انعام دیا جائے گا۔سوال ۱۴۵ آریہ سماج کے مقابلے میں اسلام کی دوسری فلاح کیسے ہوئی۔دوسری فتح اس طرح ہوئی کہ پنڈت کھڑک سنگھ حضرت اقدس کے جواب تحریری سوالنامے کے چیلنج کی تاب نہ لاتے ہوئے قادیان سے ہی بھاگ گیا۔سوالی ۱۴۶ نڈت کھڑک سنگھ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر زبان درازی کے جواب میں آپ نے کیا کہا ؟ جواب حضرت اقدس آپ پرسلامتی ہو نے اسکی زبان درازی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ " تم کو خاتم الانبیاء پر کچھ اعتراض ہے تو زبان تہذیب سے وہ اعتراض جو سب سے بھاری ہو تحریر کر کے پیش کرو۔ہم تحریر کر دیتے ہیں کہ اگر وہ اعتراض تمہارا صحیح ہوا تو ہزار روپیہ ہم تم کو دیں گے۔سوال ۱۴۷ ر یہ سماجی لیڈروں کو دوسرا چیلنج کیا دیا گیا ؟