صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 4
بسْمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم عرض حال اللہ تدلی کے فضل اور اس کی توفیق سے صد سالہ تاریخ احمدیت آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے۔ہم اُن مقدس قافلہ سالاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی ولولہ انگیز قیادت میں جماعت نے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی۔کامیابیوں کا گراف یہ ثابت کرتا ہے کہ جاری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔ہم گئی صدی کے لوگ نئی صدی کی محراب سے گزر تے ہوئے یہ ورثہ نئی نسل میں منتقل کرتے ہیں۔اس امید اور دعا کے ساتھ کہ وہ یہ بارہ امانت ہم سے بہتر طریق پر اُٹھائیں گے۔قرآن پاک نے قوموں میں یہ درج تازہ بھرنے کے لئے عروج و زوال کے اسباب و عوامل یار بادہ بیان فرمائے ہیں۔تاکہ ہر نہ مان دمکان کا انسان نصیحت پکڑے۔تاریخ کا مطالعہ کرتا اور اسے دہراتے رہنا انفرادی اور قومی سطح پر حیات تازہ کا باعث بنتا ہے۔جماعت کی تاریخ بطرز سوال وجواب لکھنے کی تجویز محترمہ بشری داؤد صاحبہ نے پیش کی اور اس کار خیر میں زیادہ سے زیادہ نمبرات کو شریک کرنے کے لئے دس دس سال کا عرصہ ایک ایک قیادت کے سپرد کر دیا۔