سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 223
سبیل الرشاد جلد چہارم 223 مسیح محمدی سے کئے گئے عہد کو نبھا ئیں حضور انور نے فرمایا۔پس اس روح کو سمجھیں۔آپ نے مسیح محمدی کے ساتھ ایک عہد کیا مسیح موسوی کے حواریوں نے تو عہد نبھایا تھا۔اب آپ کا فرض ہے ، اس زمانے میں آپ نے وہ عہد نبھانا ہے اور اس وقت ان ملکوں میں رہنے والے خاص طور پر، یہاں تلوار اور توپ کی جنگ تو نہیں ہے یا کسی قسم کا خوف اور جان کو خطرہ نہیں ہے جس طرح پاکستان میں یا دوسری جگہوں پر ہے۔تو جو آپ سے توقع کی جاتی ہے وہ یہی ہے کہ اس عہد کو نبھاتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے قریب کریں۔اپنے اخلاق کے معیار بلند کریں ، اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیں۔صرف پیسے کی دوڑ کی طرف نہ لگے رہیں۔تبلیغ جو آپ کے سپر د کام ہے اس کو ادا کریں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى الله (حم السجدة: 34) کہ اس سے اچھا کام کون سا ہو سکتا ہے جو دعوت الی اللہ کرے۔اس کی طرف دیکھیں آپ کے کیا پروگرام ہیں۔آپ لوگ Mature ذہنیت کے حامل ہیں۔چالیس سال سے اوپر کے لوگ ہیں جن کی سوچیں بھی پکتی ہیں، جن کے علم میں بھی کافی حد تک پختگی آگئی ہوتی ہے۔اگر آپ لوگ اپنا حق ادا کرنے والے ہوں گے تو اس ملک میں انقلاب پیدا ہوسکتا ہے۔تبلیغ کے راستے مزید کھل سکتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اس تبلیغ کے ساتھ عمل صالح کی طرف بھی توجہ ہو۔اپنے عمل تمہارے اچھے ہوں گے۔نیکیوں کی طرف توجہ ہوگی تو تمہاری تبلیغ بھی بار آور ہوگی ، پھلدار ہوگی۔پس اس لحاظ سے بھی یہ آپ کی بہت بڑی ذمہ داری کہ اپنے تبلیغ کے میدان بھی مزید کھولیں۔جہاں آپ اپنی تربیت کریں وہاں اپنے بچوں کی تربیت کریں۔اس پیغام کو جو اس زمانے میں آپ نے پہنچانے کا عہد کیا ہے اور 27 رمئی کو اس عہد کا اعادہ کیا ہے ،تجدید کی ہے اس کو آپ نے پورا کرنا ہے ورنہ بہت سارے لوگ مجھے خط لکھ دیتے ہیں کہ ہم نے عہد کیا اور ہمارے جذبات میں ایک عجیب تبدیلی آگئی۔صرف وقتی طور پر تبدیلی آنا کام نہیں ہے۔اس تبدیلی کو مستقل اپنے ذہنوں میں بٹھا نا کام ہے۔اور پھر صرف بٹھانا نہیں بلکہ اس پر عمل کرنا بھی کام ہے۔پس اس لحاظ سے ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جو آپ نے اپنے اوپر لی ہے اور خدا کو حاضر ناظر جانتے ہوئے لی ہے، اس کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔تبلیغ کا ایک بڑا ذریعہ مساجد کی تعمیر ہے حضور نے فرمایا تبلیغ کے لئے ایک بہت بڑا ذریعہ مساجد کی تعمیر ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: ”میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ اگر کہیں جماعت کو متعارف کروانا ہو، اسلام سے متعارف کروانا ہو، خود مسلمانوں کو آرگنا ئز کرنا ہو تو مسجد تعمیر کر دو۔بیلجیئم ان ملکوں میں سے ہے جہاں