سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 382 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 382

سبیل الرشاد جلد چہارم 382 حضور انور نے فرمایا قائد صحت جسمانی بھی واک آرگنائز کر سکتے ہیں اور نا ئب صد رصف دوم اس میں مدد کر سکتا ہے۔چیریٹی واک ہوتی ہے اس میں انصار حصہ لے سکتے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 3 جنوری 2014ء) انصار اللہ کی تنظیم لائبریری میں قرآن کریم رکھوائے 11 نومبر 2013 ء کو نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمد یہ جاپان کی میٹنگ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ منعقد ہوئی۔اس دوران حضور نے زعیم انصار اللہ سے مخاطب ہو کر فرمایا: زعیم انصار اللہ نے اس موقع پر عرض کیا کہ ہم نے پانچ قرآن کریم جاپان کی مختلف لائبریریوں میں رکھے ہیں۔حضورانو نے فرمایا: خدمت خلق کے کاموں کے ذریعہ اخبارات اور میڈیا، پریس میں جو پروجیکشن ہوتی ہے اس سے جماعت کا تعارف بڑھتا ہے اور آجکل کے حالات میں یہ پروجیکشن ضروری ہے تا کہ اسلام کا حسین چہرہ لوگوں کے سامنے آئے اور اسلام کی ایک منفی تصویر جو ان کے دولوں میں ہے وہ ختم ہو۔الفضل انٹر نیشنل 7 فروری 2014ء)