سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 279 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 279

279 سبیل الرشاد جلد چہارم صلاحیت اور ہر ذریعہ بروئے کار لانے کے لئے تیار ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں فرمایا ہے کہ دین کا پھیلاؤ تو دعاؤں کے ذریعے سے ہونا ہے۔تبلیغ کے ساتھ ساتھ دعاؤں نے ایک بہت بڑا کردار ادا کرنا ہے۔پس دعاؤں کی طرف ایک خاص جوش کے ساتھ ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انصار اللہ کی عمر ایک تو پختہ عمر ہے اس میں عارضی اور جذباتی کوششوں پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنے مستقل جائزے لیتے ہوئے اس حق کو ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس کا ادا کرنا ہم پر فرض ہے۔دعاؤں کا حق ، نمازوں اور نوافل کے ذریعے ہی صحیح طور پر ادا ہوسکتا ہے۔انصار اللہ کی تنظیم میں شامل ہر شخص کو قرآن کی تلاوت ہر صورت میں روزانہ کرنی ہے پھر آپ نے فرمایا کہ ایک احمدی قرآن شریف کی حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کرے گا۔قرآن حکیم کی حکومت قبول کرنے کے لئے اس سے ایک خاص تعلق جوڑنے کی ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ کے اس کلام کو روزانہ پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔پس انصار اللہ کی تنظیم میں شامل ہر شخص اس بات کی پابندی کرے کہ میں نے قرآن کریم کی تلاوت ہر صورت میں روزانہ کرنی ہے۔اسی طرح لجنہ ہے، خواتین ہیں، ان کا بھی فرض ہے۔یہ حکم صرف انصار اللہ کے لئے نہیں ہے۔جماعت کے ہر فرد کے لئے ہے اور خاص طور پر وہ لوگ عورتیں اور مرد جنہوں نے اگلی نسلوں کو سنبھالنا ہے ان پر خاص فرض ہے کہ اپنے نمونے قائم کریں اور روزانہ تلاوت کریں۔پھر اس کا ترجمہ بھی سمجھنا ہے۔تو جہاں ہم میں سے ہر ایک اس وجہ سے اپنے علم میں اضافے اور برکات سے فیض یاب ہونے کے سامان کر رہا ہوگا وہاں یہ پاک نمونہ اپنے بچوں کے سامنے پیش کر کے انہیں بھی خدا تعالیٰ کے اس کلام سے تعلق جوڑنے کا سامان کر رہا ہوگا۔یہ شرائط بیعت کا خلاصہ جو میں نے بیان کیا ہے، جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر میں یہ ایک احمدی کا کم از کم معیار ہے اور انصار اللہ کو تو ان باتوں کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اسی طرح ہماری عورتیں ہیں وہ گھر کی نگرانی کی حیثیت سے اسی طرح اپنے بچوں کی تربیت کی ذمہ دار ہیں جیسے مرد بلکہ مردوں سے بھی زیادہ۔کیونکہ بچے کی ابتدائی عمر جو ہے ماں کے قرب میں اور اس کی گود میں گزرتی ہے۔سکول جانے والا بچہ ہے۔وہ بھی گھر میں آ کر ماں کے پاس ہی اکثر وقت رہتا ہے۔تو ماؤں کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اگر ماؤں کی اپنی دینی تربیت ہے۔ان کو خود دین کا علم ہے تو بچے ایسے ماحول میں پروان چڑھتے ہیں جہاں اگا دُگا استثناء کے علاوہ عموماً بچوں کو دین سے گہرا لگاؤ ہوتا ہے۔ایسی ہی عورتوں کے متعلق ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بعض عورتیں بسبب اپنی قوت ایمانی کے مردوں سے بڑھی ہوئی ہوتی ہیں۔فضیلت کے متعلق مردوں کا ٹھیکہ نہیں۔جس میں