سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 94 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 94

سبیل الرشاد جلد چہارم 94 بار بار یاد دہانی کروائیں اور ان کے پیچھے پڑیں اور کوشش کریں کہ آپ کو سو فیصد مجالس سے رپورٹس ملیں۔الفضل انٹر نیشنل 19 اگست 2005ء) ذیلی تنظیموں کے عہدیدار، جماعتی اور دوسری ذیلی تنظیموں کے عہد یداروں کا احترام اپنے دل میں پیدا کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 26 اگست 2005ء کو جرمنی کے جلسہ سالانہ کے دنوں میں حبل اللہ کے معانی بیان کرتے ہوئے ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کو یہ نصائح فرمائیں۔" یہاں اس ملک میں آکر آپ میں سے بہتوں کے جو معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں اس بات سے آپ کے دلوں میں ایک دوسرے کی خاطر مزید نرمی آنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے آگے سر مزید جھکنا چاہئے کہ اس نے احسان فرمایا اور اس احسان کا تقاضا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رتی کو مزید مضبوطی سے پکڑتے ہوئے اس کے حکموں پر عمل کیا جائے۔اپنے بھائیوں کے حقوق ادا کئے جائیں اور یوں اللہ کا پیار بھی حاصل کیا جائے۔اور جہاں ہم اس طرح اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کر رہے ہوں گے وہاں آپس کی محبت اور پیار اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی وجہ سے آپس میں مضبوط بندھن میں بندھ رہے ہوں گے۔اور جب ہم اس طرح بندھے ہوں گے اور اللہ کی رہتی کو تھامے ہوئے اس کے احکامات پر عمل کر رہے ہوں گے تو ہمارا ایک رعب قائم ہوگا جو مخالفین کے ہر حملے سے ہمیں محفوظ رکھے گا۔ورنہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارا جماعتی وقار بھی جاتا رہے گا اور تمہارے اندر بز دلی بھی پیدا ہو جائے گی۔جیسا کہ فرمایا أَطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ (الانفال:47) اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اور آپس میں مت جھگڑو ورنہ تم بزدل بن جاؤ گے اور تمہارا رعب جاتا رہے گا۔اور صبر سے کام لو۔یقیناً اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔پس ہر احمدی کو اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے۔اگر ایسے مواقع آبھی جائیں جس میں کسی کی طرف سے زیادتی ہوئی ہو تو صبر اور حوصلے سے اس کو برداشت کرنا چاہئے۔آپس کے چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں پڑ کر اپنی اناؤں کے سوال پیدا کر کے اپنی طاقتوں کو کم نہ کریں۔ہر بھائی دوسرے بھائی کی عزت کا خیال رکھے۔ہر بہن دوسری بہن کی عزت کا خیال رکھے۔اپنے بچوں کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے احترام پیدا کریں۔عہد یدار افراد جماعت کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور افراد جماعت عہدیداروں کی عزت کریں، ان کے وقار کا خیال رکھیں۔پھر آپس میں عہدیدار ایک دوسرے کی عزت اور احترام کریں۔ذیلی تنظیموں کے عہدیدار دوسری ذیلی تنظیموں کے