سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 70 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 70

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 50 انصار اللہ کا اصل مقصد اشاعت اسلام، تربیت اولاد اور استحکام خلافت ہے انصار اللہ کا اصل مقصد اشاعت اسلام، تربیت اولاد اور استحکام خلافت ہے۔ انابت الی اللہ یہ ہے کہ عاجزی دکھاتے ہوئے توبہ استغفار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنا اور اس کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق عبادت بجالانا انصاراب عمر کے اُس حصہ میں ہیں جس میں خدا تعالیٰ کی طرف جھکنا بہت ضروری ہے۔ جوں جوں عمر بڑھتی ہے اللہ تعالیٰ کی محبت بڑھتی ہے۔ دنیا داروں کے دل میں بھی نرمی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے لیکن ایک احمدی تو زمانے کے امام کو ماننے کی وجہ سے حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے کا زیادہ پابند ہے۔ نمازوں اور نوافل کی ادائیگی کی طرف خصوصی توجہ کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے آقِيمُوا الصَّلوةَ کا حکم دیا ہے۔ نمازیں اللہ تعالیٰ کے رحم کو جذب کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ انابت الی اللہ کے لئے نمازوں اور دعاؤں اور نوافل کی ضرورت ہے۔ نماز پنجگانہ کے علاوہ نماز تہجد کا بھی اہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اَقِمِ الصَّلوةَ لِدَلُوكِ الشَّمسِ إِلى غَسَقِ الَّيلِ وَ قُرآنَ الفَجْرِ (بي اسرائیل :79) اس آیت کی روشنی میں اپنی عبادات بجالائیں آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد جو حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے پیش فرمایا جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے روز سب سے پہلے نماز کے بارہ میں پوچھا جائے گا۔ باوجو د دل نہ چاہنے کے نماز کے لئے آنا اور اچھی طرح وضو کرنا۔ بعض لوگ نماز تو پڑھتے ہیں لیکن کاروبار میں لوگوں کو لوٹتے ہیں۔ آپ کی نمازیں ایسی ہوں جو آپ کی حفاظت کریں۔ انصار اللہ کی بہت بڑی ذمہ داری اپنی اولاد کی تربیت کرنا ہے اور تربیت اولاد کے لئے اپنا نیک نمونہ پیش کرنا بہت ضروری ہے۔ تربیت کا آغاز بچپن سے ہی کر دینا چاہیے بچوں کو سات سال کی عمر سے نمازوں کا عادی بنائیں گھر میں بھی سنتیں اور نوافل ادا کریں بچے اپنے والدین کو دیکھتے ہیں۔ نوجوان نسل کو بھی پیارے انداز میں نماز پڑھنے کی تلقین کریں۔ بعض والدین با قاعدگی