سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 418
سبیل الرشاد جلد چهارم 418 نیشنل عہدیداران کو اپنے خولوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔وہ باہر نکلیں اور اپنے آپ کو افسر نہ سمجھیں بلکہ خادم سمجھ کر جماعت کی خدمت کریں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ 20 جون 2014ء جرمنی کے جلسہ کے انتظامات پر تبصرے کے بعد عہد یداران کو مخاطب ہوکر فرمایا اب میں بعض باتیں وہ بھی کرنا چاہتا ہوں جو ہمیں اپنے جائزوں کی طرف توجہ دلانے کے لئے ہیں۔جہاں ہمیں اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے اور ہوتے ہیں کہ وہ کس کس طرح اپنی تائیدات اور نصرت کے نظارے دکھاتا ہے وہاں ہمیں اس بات کی بھی فکر ہونی چاہئے کہ کہیں ہم میں سے کسی ایک کی بھی کوئی ایسی حرکت یا ہماری شامت اعمال اسے ان فضلوں کا حصہ بننے سے محروم نہ کر دے۔دوسروں کو تو عموماً خوبیاں نظر آتی ہیں لیکن ہمیں اپنی کمی اور خامیوں کی طرف بھی نظر رکھنی چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ کس طرح ہم اپنی حالتوں اور اپنے کاموں کو بہتر کر سکتے ہیں۔خاص طور پر عہد یداران اور ان میں سے بھی خاص طور پر نیشنل عاملہ کے عہدیداران اور مرکزی کارکنان کو اس جائزے کی ضرورت ہے۔۔۔نیشنل عہد یداروں کو اپنے خولوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔وہ باہر نکلیں اور اپنے آپ کو افسر نہ سمجھیں بلکہ خادم سمجھ کر جماعت کی خدمت کریں۔اپنے اندر یہ سوچ پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو تو فیق دے اور جو بھی کامیابیاں جماعت کو مل رہی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے موصوف ومنسوب کریں۔عاجزی اور انکساری اور اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری میں بڑھنے کی کوشش کریں۔اللہ کرے کہ سب عہد یداروں میں یہ روح پیدا ہو جائے اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پہلے سے بڑھ کر جذب کرنے والے ہوں" الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی 2014ء)