سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 390
سبیل الرشاد جلد چہارم قوت موازنہ کی اہمیت 390 حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک بات یہ بھی بیان فرمائی کہ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک انسان میں ایک قوت مواز نہ رکھی ہے جس سے وہ دو چیزوں کے درمیان مواز نہ کر سکتا ہے۔جو یہ فیصلہ کرتی ہے کہ فلاں کام کرنے کے لئے اتنی طاقت درکار ہے۔اور کیونکہ ساری طاقت انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتی بلکہ دماغ میں محفوظ ہوتی ہے۔اس لئے پہلی دفعہ جب ایک کام نہ ہو، جیسے وزن اُٹھانے کی مثال دی گئی ہے، وزن نہ اُٹھایا جا سکے تو پھر انسان دماغ کو مزید طاقت بھیجنے کے لئے کہتا ہے اور اس طاقت کے آنے پر چیز اُٹھانے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔اور یہ قوت موازنہ بھی علم کے ذریعہ آتی ہے۔خواہ اندرونی علم ہو یا بیرونی علم ہو۔اندرونی علم سے مراد مشاہدہ اور تجربہ ہے اور بیرونی علم سے مراد باہر کی آوازیں ہیں جو کان میں پڑتی ہیں۔جیسے باہر کے کسی حملے کی مثال دی گئی تھی۔باہر کے حملے سے ہوشیار کرنے کے لئے باہر کی آواز میں انسان کو ہوشیار کرتی ہیں۔لیکن یہ جو وزن اُٹھانے کی مثال دی گئی تھی، اس کے لئے قوت موازنہ نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ پہلے یہ وزن نہیں اُٹھایا گیا تو اس لئے کہ تم اسے کم وزن سمجھتے تھے،اگر مثلاً دس کلو تھا تو پانچ کلو مجھتے تھے اور تھوڑی طاقت لگائی تھی۔اب اسے اُٹھانے کے لئے دس کلو کی طاقت لگاؤ تو اُٹھا لو گے۔اس اصول کو اگر سامنے رکھا جائے تو جب انسان اس لائحہ عمل کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو قوت موازنہ یہ فیصلہ کرتی ہے کہ مجھے اپنی جد و جہد کے لئے کس قدر طاقت کی ضرورت ہے۔بعض دفعہ صحیح علم نہ ہونے کی وجہ سے انسان اعمال کی اصلاح نہیں کر سکتا۔اور قوت موازنہ عدم علم کی وجہ سے اُسے صحیح خبر نہیں دیتی کہ اس کی عملی اصلاح کے لئے کس قدر طاقت کی ضرورت ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 438, 437 خطبه فرمودہ 10 جولائی 1936 مطبوعہ ربوہ ) پس قوت موازنہ انسان کو ہوشیار کرتی ہے اور یہی ہے جو عدم علم کی وجہ سے اُسے غافل بھی کرتی ہے۔قوت مواز نہ بھی تبھی ہوگی جب کسی چیز کا علم ہو جائے۔اگر علم ہوگا تو ہوشیار کرے گی کہ اس کو اس طرح استعمال کرو۔علم نہیں ہوگا تو انسان وہ کام نہیں کر سکتا۔اور پھر اسی عدم علم کی وجہ سے یا صحیح علم نہ ہونے کی وجہ سے انسان سے گناہ سرزد ہوتے ہیں۔چنانچہ ایک بچہ جب ایسے لوگوں میں پرورش پاتا ہے جو گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں یا مستقل ہی مرتکب رہتے ہیں، ہر وقت اُن کی مجلسوں میں یہ ذکر رہتا ہے کہ جھوٹ کے بغیر تو دنیا میں گزارہ نہیں ہوسکتا تو بچے کے ذہن میں یہ خیال آ جاتا ہے کہ اس زمانے میں جھوٹ کے بغیر کامیابی حاصل ہو ہی نہیں سکتی۔اسائیلم سیکر زلمبی اور جھوٹی کہانی نہ بنائیں یہاں میں اس بات کا بھی ذکر کرنا چاہتا ہوں کہ یہاں جو اسائلم لینے والے آتے ہیں، وہ پتا نہیں