سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 385 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 385

سبیل الرشاد جلد چهارم 385 عہد یداروں میں ایک اہم خلق شفقت اور ہمدردی ہونا چاہئے لجنہ اماءاللہ برطانیہ نے 18-19 جنوری 2014ء کو عہد یداران کا دوروزہ ریفریشر کورس منعقد کیا جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے شرکت فرما کر عہد یدارن کو نصائح فرمائیں: حضور نے فرمایا: ایک اور اہم خلق جو تمام جماعتی عہدیداروں میں ہونا چاہئے وہ شفقت اور ہمدردی ہے۔جماعتی عہد یدار ہونے کی حیثیت سے آپ کو اپنے ماتحتوں اور جماعت کے دوسرے افراد کے ساتھ محبت، نرمی اور رحم دلی کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔آپ کے دلی محبت اور شفقت کے جذبات دوسروں کو آپ کے اور بھی قریب کر دیں گے اور اس سے جماعتی کاموں کی طرف بھی کشش پیدا ہوگی اور اس طرح ان کا جماعت سے تعلق بھی الفضل انٹر نیشنل 25 اپریل 2014ء) مضبوط ہوگا۔" افراد جماعت کی عملی اصلاح کے لئے ذیلی تنظیموں کو اپنا کر دار ادا کرنا چاہئے عملی اصلاح پر خطبات کا جو سلسلہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے شروع فرمایا ان میں سے 10 جنوری 2014ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا " گزشتہ دو جمعوں سے پہلے میں نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے خطبات کی روشنی میں چند خطبے عملی اصلاح کے بارے میں دیئے تھے اور بعض اسباب بیان کئے تھے جو عملی اصلاح میں روک کا باعث بنتے ہیں اور یہ بھی ذکر ہوگیا تھا کہ اگر ہم نے من حیث الجماعت اپنی عملی اصلاح کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے ہیں تو ان روکوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔اور یہ بات بھی واضح کر دی گئی تھی کہ عمل کے متعلق ہماری روکیں عقائد کی روکوں سے زیادہ سخت ہیں۔اس حوالے سے آج میں مزید کچھ کہوں گا۔حضرت مسیح موعود کی بعثت کا مقصد بندے کا خدا سے تعلق جوڑنا اور اعمال کی اصلاح ہے ہمیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مشن اور بعثت کا مقصد صرف عقائد کی اصلاح کرنا نہیں تھا۔آپ نے واضح فرمایا ہے کہ بندے کا خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنا اور اعمال کی اصلاح کرنا بھی ضروری ہے اس چیز کے لئے آپ تشریف لائے ہیں۔بندے کا ایک دوسرے کے حق ادا کرنا بھی ایک