سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 381
381 سبیل الرشاد جلد چہارم قائد تعلیم القرآن و وقف عارضی کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ پہلے اپنا کانسٹیٹیوشن پڑھیں۔72 لوگوں کو قرآن کریم پڑھنا آنا چاہئے۔اس کا جائزہ لیں اور پھر جن کو قرآن کریم پڑھنا نہیں آتا اُن کو قرآن کریم پڑھانے کا انتظام کریں۔دوسرے یہ کہ ایسا پروگرام بنائیں کہ انصار وقف عارضی کریں۔جن انصار کو قرآن کریم پڑھنا آتا ہے وہ وقف عارضی کے دوران اور ویسے بھی بچوں اور نوجوانوں کی کلاسز لیں اور ان کو قرآن کریم پڑھائیں۔اس طرح ان کے ذمہ یہ کام بھی لگائیں کہ وہ مختلف مقامات میں جا کر لٹریچر تقسیم کریں اور تبلیغ کریں اور رابطے کریں اور اپنے تعلقات بنا ئیں۔قائد تبلیغ نے بتایا کہ گزشتہ تین سال میں ہماری بیعتیں دس بارہ کے قریب ہیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ تبلیغ کا اچھا پروگرام بنائیں۔اپنے پرانے ٹیکسالی طرز کے پروگراموں کو چھوڑمیں اور تبلیغ کے لئے نئے راستے تلاش کریں۔جو چھوٹے ٹاؤن ہیں اور دیہات ہیں وہاں جائیں، رابطے کریں، تعلقات بنائیں، پمفلٹس تقسیم کریں۔اس طرح سکیم بنا کر کام کریں۔قائد وقف جدید کوحضور انور نے فرمایا کہ انصار بھی چندہ وقف جدید کے لئے اپنا ٹارگٹ رکھیں اور پھر اس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔آڈیٹر کو حضور انور نے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ حسابات دیکھیں اور اکاؤنٹس چیک کیا کریں۔قائد اشاعت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کیا آپ کوئی رسالہ نکالتے ہیں جس پر موصوف نے بتایا کہ ہم رسالہ انصارالدین شائع کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا سب انصار کو دیا کریں تا کہ وہ اسے پڑھیں۔حضور انور نے فرمایا یہ بھی بتائیں کہ کتنے ہیں جو MTA دیکھتے ہیں۔کتنے ہیں جو میرے خطبات اور خطابات سنتے ہیں۔معین کر کے Facts & Figures کے ساتھ جواب دیں۔ہر انصار کو MTA دیکھنا چاہئے اور خطبات سننے چاہئیں۔اس کا باقاعدہ جائزہ لیں اور جو کمزور ہیں ان کو توجہ دلائیں۔قائد تحریک جدید نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 72 میں سے 63 ممبران نے تحریک جدید کا چندہ دیا ہے۔ہما را چندہ کا ٹارگٹ 4300 ڈالرز تھا۔اس میں سے 98 فیصد ہم نے وصول کر لیا ہے اور باقی بھی جلد وصول کر لیں گے۔حضور انور نے نائب صدر انصار صف دوم کوفر مایا کو انصار کا پیشل پروگرام ہونا چاہئے۔سائیکلنگ ہو، میراتھن واک ہو، دوسری روزمرہ کی سیر ہو۔