سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 380 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 380

سبیل الرشاد جلد چہارم 380 قرآن کریم جاننے والے انصار، وقف عارضی کے دوران بچوں اور نو جوانوں کی کلاسز لیں مورخہ 3 نومبر 2013ء کو اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ نیوزی لینڈ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔مجلس عاملہ کی میٹنگ میں قائد عمومی سے مجالس کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا۔قائد عمومی کو مجالس کے سمجھنے میں مشکل پیش آئی۔اس پر حضور انور نے فرمایا آپ اپنا انصار اللہ کا کانسٹیٹیوشن پڑھیں تا کہ آپ کو علم ہو کہ مجالس کیا ہوتی ہیں اور مجالس سے کیا مراد ہے۔حضورانور نے فرمایا: مجلس انصار اللہ عاملہ کے تمام ممبران کو اپنا کانسٹیٹیوشن پڑھنا چاہئے۔ہر ایک کو پتہ ہونا چاہئے کہ اس کے شعبہ کے کیا کیا کام ہیں۔پھر اس کے مطابق ہر قائد اپنا پر گرام اور لائحہ عمل بنائے۔قائد تعلیم نے حضور انور کے دریافت فرمانے پر بتایا کہ ہم نے اپنے سلیبس میں، انصار کے مطالعہ اور امتحان کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ”نشان آسمانی مقرر کی ہوئی ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کیا مجلس عاملہ انصار اللہ کے تمام ممبران نے پڑھ لی ہے اور کیا دوسرے سب انصار نے پڑھ لی ہے۔آپ کے تو گل 72 انصار ہیں۔باقاعدہ جائزہ لیا کریں اور Follow Up کیا کریں کہ کس کس نے مطالعہ کر لیا ہے۔جس نے نہیں کیا اس کو توجہ دلائیں۔قائد مال نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مجلس انصاراللہ کے ممبران میں سے کمانے والے انصار کی تعداد 27 ہے۔جو نہیں کماتے ان میں سے بھی بعض حسب توفیق ادا کر دیتے ہیں اور بعض ادا نہیں کرتے۔اس پر حضور انور نے فرمایا بس توجہ دلا دیا کریں۔قائد تربیت نو مبائکین نے بتایا کہ اس وقت ایک نو مبائع ناصر زیر تربیت ہے۔قائد تربیت نے نومبائع کی مدت کے بارہ میں دریافت فرمایا کہ کتنا عرصہ ایک شخص نو مبائع رہتا ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا: تین سال تک رہتا ہے اس کے بعد اسے جماعت کے نظام کا باقاعدہ حصہ بننا چاہئے پھر وہ نو مبائع نہیں رہے گا۔قائد ایثار کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ با قاعدہ پروگرام بنا کر انصار ہسپتال کا وزٹ کیا کریں اور Old People's Home بھی جایا کریں مریضوں اور بوڑھے لوگوں سے ملیں۔ان کا حال پوچھیں اور رابطہ اور تعلق پیدا کریں۔جاتے ہوئے کوئی پھل، پھول وغیرہ ساتھ لے جائیں اس طرح دوستی بنا ئیں اور پھر آہستہ آہستہ یہ بات جماعت کے تعارف اور پیغام پہنچانے کا موجب بنے گی۔