سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 357 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 357

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 337 انصار اللہ نے اپنی اصلاح کے ساتھ اپنے بیوی بچوں کی بھی اصلاح کرنی ہے قائد تعلیم و تربیت نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد درس کا سلسلہ شروع کیا ہے لیکن اس میں حاضری کم ہوتی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: انصار کو توجہ دلائیں کہ اس میں شامل ہونے کی کوشش کریں۔ توجہ دلا کر دیکھا کریں کہ نتیجہ نکل رہا ہے یا نہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: انصار اگر اپنی نمازوں پر حاضری ٹھیک کر لیں تو بچوں اور خدام کی حاضری خود بخود ٹھیک ہو جائے گی۔ انصار اپنے نوجوان بچوں اور چھوٹے بچوں کو بھی ساتھ لے کر آئیں۔ جو آپ کے صدر صاحب اپنے بچوں کو نمازوں پر لاتے ہیں تو یہی رویہ ہر ناصر کا ہونا چاہیے۔ نماز عشاء پر انصار کی سو فیصد حاضری ہونی چاہیے۔ انصار اللہ نے اپنی اصلاح کے ساتھ اپنے بیوی بچوں کی بھی اصلاح کرنی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اپنا دینی علم خود بڑھائیں۔ جو نماز سینٹر سے دور رہتے ہیں تو وہ اپنے گھروں میں باجماعت نماز اور درس کا انتظام کریں۔ آپ سب گھروں میں مستعد ہو جائیں تو تربیت کا کام بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے اس طرف بہت توجہ دیں۔ قائد مال نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انصار اللہ کا بجٹ 7114 یورو ہے اور 480 یورو اجتماع ہے۔ حضور انور نے فرمایا جو مرکزی شیئر ہے وہ علیحدہ جماعت کے پاس رکھوا دیا کریں۔ اس پر آپ کا حق نہیں ہے۔ باقی جو سال کے اختتام پر بچتا ہے وہ ریزرو میں چلا جاتا ہے۔ ریزرو میں چلے جانے کے بعد انصار اللہ آئر لینڈ (Ireland) کی ہی رقم ہو گی لیکن اس پر آپ کو مرکز کی منظوری کے بغیر خرچ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں ایک عہدیدار نے عرض کیا کہ میں ایک گاؤں میں رہتا ہوں اور وہاں ہم دو احمدی فیملیز ہیں۔ میں اپنے گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ نماز