سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 345
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 325 اثر نہیں ہوتا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ شہروں میں سیمینار کرنا(seminar) بک سٹال لگانا اور نمائشوں کا انعقاد کرنا یہ پرانے طریقے تو ہیں لیکن اب اپنی روایات کے اندر رہتے ہوئے نئے طریق بھی اختیار کریں۔ پرانے طریقے بھی ساتھ ساتھ رکھیں لیکن اپنی روایات کے مطابق نئے راستے بھی اختیار کریں۔ یہ نہیں کہ آؤ تمہیں ڈانس دکھائیں گے پھر دعوت الی اللہ کریں گے۔ مذہب وہ سکھانا ہے جو ہماری حقیقت ہے جو ہماری روایات کے مطابق ہے۔ قائد مال نے بتایا کہ سال 2008ء میں سو فیصد سے زائد وصولی کی توفیق پائی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ نہیں کہہ سکتے کہ سو فیصد وصولی کر لی ہے۔ یہ ممکن نہیں ہے نہ کہہ سکتے ہیں کہ بجٹ کے مطابق وصولی کر لی ہے۔ اس بجٹ میں کئی انصار ایسے ہوں گے جو ابھی شامل نہیں ہوں گے اور کئی ایسے ہوں گے جنہوں نے چندہ کم دیا ہو گا اور کئی ایسے ہوں گے جنہوں نے زیادہ دیا ہو گا۔ گا۔ کئی آپ کے زیر اثر ہوا زیر اثر ہوں گے انہوں نے آپ کے ما۔ انہوں نے آپ کے مانگنے پر زیادہ دے دیا ہو گا۔ اس طرح سو فیصد وصولی کرلی ہو گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بجٹ کے بارہ میں دریافت فرمایا۔ قائد مال نے بتایا کہ انصار کی تجنید 3437 ہے۔ بجٹ چار لاکھ 28 ہزار یورو ہے۔ گزشتہ سال چندہ مجلس تین لاکھ 61 ہزار یورو تھا۔ امسال اضافہ کے ساتھ تین لاکھ 74 ہزار ہے۔ قائد صحت جسمانی نے بتایا کہ اجتماع کی ایک رپورٹ ، کھیلوں وغیرہ کی، ایک صوبے کے اخباروں میں شائع ہوئی ہے۔ اس بارہ میں مزید کام کر رہے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دریافت فرمانے پر قائد نو مبائعین نے بتایا کہ گزشتہ سال پانچ مختلف اقوام کے 14 انصار نو مبا تعین تھے جبکہ امسال تین مزید آئے ہیں۔ دو پاکستان سے ایک جرمنی کا ہے۔ ان سب سے رابطہ مجالس کے ذریعہ اور فون کے ذریعہ رکھا جاتا ہے۔ نماز اور دوسرا سلیبس زعماء کو دیا ہوا ہے کہ اس کے مطابق ان نومبائعین کی تیاری کروائیں۔ مختلف اقوام کے 63 انصار ہیں ان کو بھی یہ سلیبس (syllabus) بھجوادیا جاتا ہے تاکہ وہ بھی استفادہ کر لیں۔ ہم ان کو اجتماعات میں شامل کرتے ہیں، ان کے مقابلہ جات ہوتے ہیں، ان کے سلیبس کے مطابق مقابلہ جات ہوتے ہیں۔