سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 319
319 سبیل الرشاد جلد چہارم کی طرف منسوب کیا کہ جو جھٹکے کا گوشت ہے اس پر بسم اللہ پڑھو اور کھا جاؤ۔یہ کہاں لکھا ہے۔آپ نے ہرگز یہ نہیں فرمایا۔آپ نے تو یہ کہا تھا کہ ذبح کرتے ہوئے ہر جگہ خون نکالا جاتا ہے اور غیر اللہ کا نام لے کر ذبح نہیں ہوتا۔اس لئے خدا تعالیٰ کا نام لو اور کھا لو۔تو اس بارہ میں بھی تربیت کی ضرورت ہے، انصار کو تربیت کرنی چاہئے۔غلط بات نہ منسوب کی جائے۔حضور انور نے فرمایا کہ اب برگر وغیرہ میں جہاں چکن فرائی ہورہا ہوتا ہے وہاں اسی تیل میں سور بھی فرائی ہور ہا ہوتا ہے تو پھر ایسی جگہوں پر نہ کھائیں۔چکن کھانا جائز ہے لیکن یہ نہیں کہ اس میں سور کی یا کسی ایسی ہی چیز کی مداخلت ہو۔قائکہ دعوت الی اللہ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ابھی تک انصار کے ذریعہ ایک بیعت ہوتی ہے۔ہم نے 18 ہزار فلائر ز تقسیم کئے ہیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ فرانس چھوٹا سا ملک ہے انہوں نے دولاکھ سے زائد فلائز تقسیم کر دیئے ہیں۔قائد دعوت الی اللہ نے بتایا کہ ہم نے قرآن کریم کی نمائش پر کام کیا ہے۔سات بک اسٹال لگائے ہیں۔بہت سے لوگ آئے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ یہ بھی جائزہ لے لیا کریں کہ سب مل کر کوشش کریں تو شاید اس کا زیادہ اچھا اثر ہو۔قائد دعوت الی اللہ نے بتایا کہ امسال جلسہ پر 322 مہمان انصار کے ذریعہ آئے۔455 انصار کے رابطے ہیں۔قائد تربیت نومبائعین نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے آٹھ انصار نومبائعین سے تربیتی رابطہ ہے۔حضور انور نے دریافت فرمایا ان کی ٹرینینگ کا سپیشل پروگرام کیا ہے؟ اس پر قائد تربیت نومبائعین نے بتایا کہ نومبائعین سے ریگولر رابطہ ہے ، اس پر حضور انور نے فرمایا جہاں جہاں نو مبائعین ہیں اس علاقہ کے مربی سے بھی رابطہ کروائیں۔اسی طرح مختلف علاقوں میں بھی ایسے لوگ ہونے چاہئیں جونو مبائعین سے با قاعدہ رابطہ میں ہوں۔حضور انورنے فرمایا ہر مجلس میں آپ کی ٹیم کے ممبرز ہونے چاہئیں جو رابطہ رکھیں۔قائد تعلیم القرآن نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بیوت الذکر میں کلاسز جاری ہیں۔حضور انور نے فرمایا امریکہ نے Online کلاسز شروع کی ہیں۔اس میں آپ لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا ایسے بوڑھے جن کو پڑھانا آتا ہے انہیں کہیں کہ وقف عارضی کریں، مختلف جماعتوں میں جا کر بچوں کو پڑھایا کریں۔قائد مال نے بتایا کہ گزشتہ سال 3589 انصار میں سے 1934 نے چندہ دیا۔اس سال پہلے چھ ماہ میں 1600 انصار نے چندہ ادا کیا ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا جو انصار نہیں کماتے ، ان کا ذریعہ آمد کوئی