سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 315
315 سبیل الرشاد جلد چہارم کے ذریعے خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنا ہے۔ورنہ ہمارا یہ دعویٰ بھی غلط ہے کہ شرک نہیں کروں گا۔شرک تو کر لیا اگر اپنی نمازوں کی حفاظت نہ کی۔اللہ تعالیٰ نے تو حکم دیا ہے کہ نمازیں پڑھو۔نمازوں کے لئے آؤ۔اگر نمازوں کی حفاظت نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ نماز کی جگہ کوئی اور متبادل چیز تھی جس کو زیادہ اہمیت دی گئی تو یہ بھی شرک خفی ہے" (الفضل انٹر نیشنل 20 اپریل 2012ء) پیچھے ہٹے لوگوں کا جائزہ لے کر کیٹیگری (Category) بنائیں کہ وہ کیوں پیچھے ہٹے ہوئے ہیں کس وجہ سے ان کا اعتماد ختم ہوا ہے۔ان کو قریب لانے کے لئے سعی کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 2 جولائی 2012ء کو امریکہ کی نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ کے ساتھ میٹنگ میں درج ذیل ہدایات فرمائیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کے بعد نائب صدر مجلس انصار اللہ سے ان کے سپرد کاموں کے بارہ میں دریافت فرمایا جس پر نائب صدر صاحب نے بتایا کہ پیچھے ہٹے ہوئے لوگوں سے رابطہ کر کے ان کو قریب لانا ان کے ذمہ ہے۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ پیچھے ہٹے ہوئے ہیں ان کی کیٹگری (Category) بنائیں۔بعض عہدیداران سے ناراض ہو کر پیچھے ہٹے ہوں گے۔بعض کسی اور وجہ سے ہٹے ہوں گے۔سارا جائزہ لیں کہ کیا وجہ ہے کہ ان کا اعتماد ختم ہوا۔یہ کیوں پیچھے ہٹے ہیں ہر ایک کا انفرادی جائزہ لیں پھر ان کو قریب لائیں۔ان کے قریب لانے کیلئے ایسے لوگوں کو مقرر کریں جن کی وہ عزت و احترام کرتے ہیں۔نائب صدر صف دوم سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کتنے انصار ورزش کرتے ہیں۔سائیکل چلاتے ہیں یا پیدل سیر کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ ہر مجلس کا Data اکٹھا کریں کہ کتنے ورزش کرنے والے ہیں اور سائیکل چلانے والے یا پیدل چلنے والے ہیں۔سال میں دو تین دفعہ Walk آرگنائز کرلیا کریں۔ایک نائب صدر صاحب نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انصار کی ویب سائٹ آرگنائز کرتے ہیں۔قائد عمومی نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دریافت فرمانے پر بتایا کہ ہماری 68 مجالس ہیں اور ان میں سے صرف ایک مجلس ست ہے باقی 67 مجالس اپنی رپورٹ ریگولر بھجواتی ہیں۔انصار کی مجموعی تعداد 2602 ہے۔جب مجالس سے رپورٹس آتی ہیں تو قائدین اور صدر صاحب ان رپورٹس پر اپنا تبصرہ دیتے