سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 314 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 314

314 سبیل الرشاد جلد چہارم عمل اور دعاؤں سے اس کا حصہ بننے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو جلسے کی برکات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ان برکات کو ہمیشہ اپنے دلوں میں قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس جوش اور جذبے کو جو اس وقت آپ کے دلوں میں بھرا ہے، ہمیشہ قائم رکھے اور جو ذمہ داریاں آپ کے ذمہ اس زمانے کے امام نے لگائی ہیں، اُن کو پورا کرنے کا ہمیشہ حق ادا کرتے چلے جانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو دشمن کے ہر شر اور ہر حملے سے محفوظ رکھے۔آپ کے گھروں میں آپ کی ہر آن حفاظت کے سامان پیدا فرما تارہے۔آپ اور آپ کی نسلوں میں ایمان اور ایقان میں اضافہ فرماتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ جلد وہ دن دکھائے جب ہم احمدیت کی فتوحات اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے ہوں" (آمین) (الفضل انٹرنیشنل 25 مئی 2012ء) ہر تنظیم کے عہد یدار مسجد میں حاضر ہونا شروع ہو جائیں تو مسجدوں کی رونقیں بڑھ جائیں گی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 30 مارچ 2012ء کو خطبہ جمعہ میں جماعتی و ذیلی تنظیموں کے عہد یداروں کو مخاطب ہو کر فرمایا۔عہدیدار خاص طور پر نمازوں کی باجماعت ادا ئیگی میں اگر سستی نہ دکھا ئیں کیونکہ ان کی طرف سے بھی بہت ستی ہوتی ہے، اگر وہی اپنی حاضری درست کر لیں اور ہر سطح کے اور ہر تنظیم کے عہدیدار مسجد میں حاضر ہونا شروع ہو جائیں تو مسجدوں کی رونقیں بڑھ جائیں گی اور بچوں اور نو جوانوں پر بھی اس کا اثر ہوگا ، اُن کو بھی توجہ پیدا ہوگی۔ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ کسی کا رتبہ کسی عہدے کی وجہ سے نہیں ہے۔دنیا کے سامنے تو بیشک کوئی عہدیدار ہو گا، اور اُس کا رتبہ بھی ہو گا لیکن اصل چیز خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنا ہے اور وہ اس ذریعے سے حاصل ہوگا جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ نماز معراج ہے۔اس معراج کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔پس پہلے عہد یدار اپنے جائزے لیں اور پھر اپنے زیر اثر بچوں، نوجوانوں اور لوگوں کو اس طرف توجہ دلائیں۔ہماری کامیابی اُسی وقت حقیقت کا روپ دھارے گی جب ہر طرف سے آوازیں آئیں گی کہ نماز کے قیام کی کوشش کرو۔ورنہ صرف یہ عقیدہ رکھنے سے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہو گئے ، یا قرآن کریم کی کوئی آیت منسوخ نہیں ہے، یا تمام انبیاء معصوم ہیں یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وہی مسیح و مہدی ہیں جن کے آنے کی پیشگوئی تھی، تو اس سے ہماری کامیابیاں نہیں ہیں۔ہماری کامیابیاں اپنی عملی حالتوں کو اس تعلیم کے مطابق ڈھالنے میں ہیں جو خدا تعالیٰ نے ہمیں دی۔جس میں سب سے زیادہ اہم نماز