سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 319
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 299 ہماری تمام ترقیات خلافت سے مضبوط تعلق پر منحصر ہیں دو اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات اور رہنمائی کے سانچے میں ڈھالیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی سنت کی پیروی کریں۔ دنیا میں قیام امن کا حصول صرف اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی ممکن ہے کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے اس مذہب کا نام اسلام رکھا ہے جس کا مطلب امن ہے۔ حضور نے فرمایا کہ پر امن معاشرے کے قیام کے لئے نفرتوں کو مٹا کر محبت کا پرچار کریں۔ انصار اللہ کی ذمہ داریوں میں سے ایک اہم ذمہ داری ہر عمر کے لوگوں کو قرآن کریم سکھانا ہے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب انصار خود بھی قرآن کریم سیکھیں گے۔ لہذا مجلس انصار اللہ کو اس فرض کی ادائیگی کے لئے سنجیدگی سے انتظامات کرنا ہوں گے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ناصر اس تحریک میں شامل ہو خواہ استاد کی حیثیت سے یا طالبعلم کے طور پر۔ آخر پر میں بڑے زور سے آپ کو خلافت احمدیہ کی حفاظت، اسے مضبوط کرنے اور ہمیشہ اس سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتا ہوں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بڑا فضل ہے اور دنیا اس کے لئے ترس رہی ہے۔ تمام برکتیں امام جماعت سے وفاداری میں ہی ہیں، وہی تمام مصیبتوں اور دکھوں کے خلاف آپ کی ڈھال ہے ، ہماری تمام ترقیات خلافت سے مضبوط تعلق پر منحصر ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہر قسم کی آفتوں سے محفوظ رکھے اور یہ اجتماع ہر ناصر میں پاک تبدیلی اور روحانی ترقی کا موجب بنے۔ فرمایا کہ جو انصار اس اجتماع میں شامل نہیں ہو سکے ان تک میرا یہ پیغام پہنچا دیا جائے۔“ 66 پیغام سالانہ اجتماع مجلس انصار الله لا ئبیریا منعقدہ 8- 9 نومبر 2008ء الفضل انٹر نیشنل 6 فروری 2009ء)