سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 298
298 سبیل الرشاد جلد چہارم یہ شہداء تو بلا شبہ دائی زندگی اور اپنے خدا کی طرف سے ابدی جنتوں کے حقدار اور وارث ٹھہرے ہیں۔ان شہیدوں کا خون انشاء اللہ رنگ لائے گا اور ان عظیم قربانیوں سے جماعت کیلئے ترقی کی نئی سے نئی شاہراہیں وجود میں آئیں گی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر احمدی اپنے عہد بیعت کو نبھاتے ہوئے اپنے اندر وہ انقلاب عظیم پیدا کرنے کی کوشش کرے جو اسے اللہ تعالیٰ کا مقرب بنا دے اور یہی وہ روحانی انقلاب ہے جو زمانے کے منادی ہم میں پیدا کرنا چاہتے تھے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار ( دستخط ) مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس (ماہنامہ انصار اللہ شہدائے لا ہور نمبر دسمبر 2010ء)