سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 291 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 291

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 271 نئے آنے والوں کی زیادہ تربیت کی ضرورت ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں سب سے پہلے قائد ایثار نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہم طبی سہولیات دے رہے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا که ضرورت مند افریقن ممالک کے لوگوں کے لئے کیا کوئی رقم آپ نے اکٹھی کی ہے ؟ یا ان ممالک میں جہاں جماعت کے پراجیکٹ جاری ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ افریقہ میں کم از کم چار پانچ واٹر پمپ لگانے کی ذمہ داری لیں۔ نائب صدر اول اور نائب صدر صف دوم نے اپنا تعارف کروایا۔ نائب صدر صف دوم قائد عمومی بھی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دریافت فرمانے پر قائد صاحب عمومی نے بتایا کہ ہماری 64 مجالس ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لجنہ کی 66 مجالس ہیں اور آپ کی 64 ہیں۔ قائد صاحب نے بتایا کہ ملک کے اندر کل 67 جماعتیں ہیں۔ تین جماعتیں ایسی ہیں جہاں انصار نہیں ہیں۔ اس لئے وہاں ابھی مجالس قائم نہیں ہوئیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ان جماعتوں کے صدران سے رابطہ رکھیں اور پتہ کرتے رہیں۔ قائد تربیت کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ آپ کو نئے آنے والوں کی زیادہ تربیت کی ضرورت ہے۔ ان کو اپنے نظام کا حصہ بنائیں۔ میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ امریکہ 23 جون 2008ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 15 اگست 2008ء)